
چمن : عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ باچا خان مرکز چمن سے جاری کردہ ضلعی پریس ریلیز میں پاک افغان بارڈر چمن اور ایف سی چیک پوسٹ گڑنگ پر چمن کے غیوراور شریف عوام کی تزلیل اور بے جا تنگ کرنے اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کی سخت مذمت کرتے ہے ۔
چمن : عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ باچا خان مرکز چمن سے جاری کردہ ضلعی پریس ریلیز میں پاک افغان بارڈر چمن اور ایف سی چیک پوسٹ گڑنگ پر چمن کے غیوراور شریف عوام کی تزلیل اور بے جا تنگ کرنے اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کی سخت مذمت کرتے ہے ۔
سبی: سیکورٹی فورسز کا ضلع سبی کے علاقہ کٹ منڈائی میں آپریشن ردالفساد جاری ،کاروائی میں دو دہشت گردہلاک،دہشت گردوں کی شناخت کردی گئی ،نعشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل۔
زیار ت: زیارت میں ایک پرہجوم شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہو ااس پروگرام میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ، ملک نصیر شاہوانی، ملک مجید کاکڑ،اختر حسین لانگو ودیگر نے شرکت کی ۔
Posted by نامہ نگار & filed under کوئٹہ, مزید خبریں.
خضدار : ٹھیکدارمحمد انور بزنجو ، محمد ابراہیم زہری ، محسن علی ، نذیر احمد بلوچ نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسین ایری گیشن قلات ڈویثرن پیپر ا اور اور مروجہ ٹھیکداری کے تمام اصولوں کو پامال کرتے ہوئے 14ستمبر کو ہونے والے کروڑوں روپیہ کے سرکاری اسکیمات کو اپنے من پسند ٹھیکداروں کو دیدیا ہے ۔
مچھ: میونسپل کمیٹی مچھ کے کونسلراں نے الزام عاید کیا ہے کہ چیئرمین اور چیف آفیسر وائس چیئرمین کی ملی بھگت سے جی ایس ٹی کی کرڑوں روپے کی مد میں آنیوالی رقم کو اپنے زاتی کاروبار اور پراپرٹیز پر خرچ کررہے ہیں میونسپل کمیٹی مچھ کی ملازمتوں پر چیئرمین نے اپنے رشتہ داروں کوبھرتی کررکھا ہے بوگس بھرتیوں سے علاقہ کی تعلیم یاقتہ اور بے روزگار نوجوانوں کے حق تلفی اور میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں ہیں ۔
ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں کئی سالوں سے پولیو مہم میں خدمات دینے والے محکمہ صحت کے 28ویکسینٹروں کو فارغ کردیا گیا ان کی جگہ پر ایک لاکھ تیس ہزار بچوں کے مستقبل کو چپراسی چوکیداروں سوپروں کو ایریا انچارج بنا کر حوالے کردیا گیا ان پڑھ ایریا انچاج ٹیلی شیٹ میکرو پلان دیکھ کر پریشان ہوگئے ۔
جعفر آباد: تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود چھ سو بچیوں کا مستقبل داعو پر۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول طلبہ سمیت گوناگوں مسائل کا شکار۔نزدیک میں کسی ہائی سکول کی غیر موجودگی کے علاوہ سہولیات کا فقدان بھی درد سر۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بھٹی محلہ اور یہاں پر زیر تعلیم بچیوں کو درپیش مسائل کے انبار دیکھ کر حکومتی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ سمجھ سے باہر ہوجاتا ہے۔
ڈھاڈر: بولان پنجرہ پل کے مقام پر بولان ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ۔
خضدار : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو گیڈڑ ببکیاں پاکستانی قوم کے لئے ناقابل برداشت ہیں جمعیت علماء اسلام امریکی صدر حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ہر حربہ کی جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔
مستونگ: قومی جسٹس پارٹی مرکزی چیئرمین ملک سمندر خان کاسی مرکزی سیکرٹری جنرل حقدار قیصرانی ایگز یکٹو ممبر محمد رمضان سابق جج ممتاز قانون دان محمد اکبر آزاد اور دیگر رہنماؤں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک کو ایک نئے آئین کی سخت ضرورت ہے مگر بد قسمتی سے اس ملک کے آئین کو ہمیشہ غیر سیاسی و غیر جمہوری عناصر نے اپنے ضرورت و مفادات کی خاطر اس میں ترمیم کی ہے۔