
ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں ماہ جون میں سرکاری بجٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے آفیسران سر گرم ہوگئے دفاتر سنسان گھروں میں ڈیرے ڈال دیئے گئے ڈیزل پیڑول گاڑیوں مرمت اسٹیشنری ٹرانسپورٹ میڈیکل کے جعلی بلوں کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ فائلوں کا پیٹ بھرنے لگے ۔
Posted by نامہ نگار & filed under مزید خبریں.
ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں ماہ جون میں سرکاری بجٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے آفیسران سر گرم ہوگئے دفاتر سنسان گھروں میں ڈیرے ڈال دیئے گئے ڈیزل پیڑول گاڑیوں مرمت اسٹیشنری ٹرانسپورٹ میڈیکل کے جعلی بلوں کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ فائلوں کا پیٹ بھرنے لگے ۔
سبی: سبی میں ترقیاتی اسکیمات میں مبینہ کرپشن ،بجلی و پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ،کاروباری مراکزمکمل بندرہے،آل پارٹیز اتحاد کے رہنماؤں کا شہر کے مختلف بازاروں کا گشت،کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر انجمن تاجران سبی اور سیاسی جماعتوں کے مشکورہیں سردار محمدصادق دہپال۔
سبی: سبی میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،پانی کی عدم دستیابی اور ترقیاتی اسکیمات میں مبینہ کرپشن کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس و قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقدکیا گیا ۔
ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد پولیس کا جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے اغواء ہونے والے بیٹے وکی کمارکی بازیابی کیلئے ڈھاڈر تمبو چھتر کے علاقوں میں سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی درجنوں مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ بر آمد گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع ۔
ڈیرہ مراد جمالی : ماہ رمضان میں سندھ کی جانب سے بلوچستان کے چار اضلاع کو حصہ کی بجلی فراہم نہ کرنے اور مین سپلائی بند کرنے کے خلاف سینکڑوں روزہ داروں مذہبی سیاسی جماعتوں اور شہریوں نے لود شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کردی جس کی وجہ سے سندھ بلوچستان کی ٹریفک معطل ہو گئی۔
ڈیرہ اللہ یار: نصیر آباد کے علاقے ربیع میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنی بیوی سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی صدر تھانہ کی حدود میں اللہ داد نامی شخص نے کارو کاری کے الزام میں اپنی بیوی مسماۃ (ش)کواس کے مبینہ آشنا وزیر علی کو فائرنگ کرکے موقع پر قتل کردیا ۔
چمن : پاک افغان سرحد باب دوستی کے کھلنے کے اعلانات کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے باب دوستی کارخ کرلیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی لاعلمی کا اظہار عوام کو سخت دھوپ میں انتظار کرنا پڑ ا ۔
مچھ: ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ آنیوالی خانہ بدوشوں سے بھرا ٹرک آ ب گم قومی شاہراہ پر الٹ گیا دو خاتون جاں بحق بچوں خواتین سمیت 15افراد زخمی بعض زخمیوں حالت تشویشناک مچھ سول ہسپتال میں ابتدائی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر ۔
چمن : پاک افغان سرحد بدستور بند تجارتی سرگرمیوں کی بندش سے تاجروں کو بھاری نقصانات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد بدستور بیسویں روز بھی ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند رہا جس سے تاجروں اورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔
ڈیرہ مراد جمالی : پٹ فیڈر کھیرتھر کینال سمیت دیگر شاخوں کے ٹیل کسانوں زمینداروں نے زرعی پانی کی قلت اور غیر قانونی پائپ لائنوں کے ذریعے پانی چوری کرنے کے خلاف زمیندار کاشتکار ایسوسی ایشن نصیرآباد کی کال پرباری شاخ بالان شاخ مگسی شاخ عمرانی شاخ روپا شاخ محبت شاخ جھڈیر شاخ ٹیمپل شاخ کے سینکڑوں کسانوں زمینداروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی نکالی اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا ۔