سوراب، سیکورٹی فورسز کاسوائی میں مسلح شخص ہلاک،3اہلکار زخمی ،سبی اور تربت میں3افراد قتل

Posted by & filed under بلوچستان.

سبی+تربت+مستونگ: بلو چستان میں مختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز سبی کے نواحی گاوں کلی خجک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیااور فرار ہو گئے مقتو لین کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات مقا می انتظا میہ کر رہی ہے۔

عالی بگٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈیرہ بگٹی میں ریلی نکالی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں.

ڈیرہ بگٹی: سوئی میں بگٹی قبائل کے زیر اہتمام بگٹی قبائل کے سربراہ نواب میر عالی بگٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں عوام کی کثیر تعداد شریک ھوئی۔ریلی کے شرکاء بگٹی کالونی سے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر تحصیل بازار پہنچے۔

دہشت اور طاقت کے زور پر ہمیں اپنے منزل سے دستبردار نہیں کیاجاسکتا، غفور حیدری

Posted by & filed under پاکستان.

سوراب: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ دشمن ہماری استقامت اورتاریخ سے واقف نہیں ،عزم اورہمت سے ان کے گھناؤنے منصوبوں کوناکام بنادیں گے ۔

پٹ فیڈر اور کھیر تھر کینال میں ہزاروں غیر قانونی واٹر کورسز کی موجودگی کا انکشاف

Posted by & filed under پاکستان.

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کی پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سمیت دیگر ذیلی شاخوں میں تین ہزار سے زائد غیر قانونی پائپ واٹر کورسز موٹر پمپس کے ذریعے ہزاروں کیوسک زرعی پانی یومیہ چوری ہونے کا انکشاف ٹیل کے زمیندار پینے کے پانی کیلئے ترس گئے 500سو سے زائد دیہاتوں کے تالاب خشک جانور مرنے لگے انسانی آبادی کی نقل مکانی پانی چوری کے خلاف زمیندار کاشتکار تحریک نے 24مئی کو احتجاج کی کال دے دی ۔

قلات،عطائی ڈاکٹر غریب عوام کے زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف

Posted by & filed under مزید خبریں.

قلات: قلات شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹر غریب عوام کے زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف، نہ صرف یہ بلکہ غیر معیاری ادویات کا کاروبار بھی عروج پرہونے کے باوجودمتعلقہ حکا م خاموش۔

کچھی،محکمہ مواصلات وتعمیرات میں درجنوں گھوسٹ اسکیموں کا انکشاف

Posted by & filed under مزید خبریں.

ڈیرہ مراد جمالی: کچھی محکمہ مواصلات وتعمیرات میں کروڑوں روپے کی درجنوں گھوسٹ اسکمیوں کے ہونے کا انکشاف جن میں شادی ہال انتظار گاہوں سڑکیں سکولوں کی بلڈنگ کچے تالابوں کے ٹینڈر ہونے کے باوجود کروڑوں روپے خرد کر لیئے گئے رکن صوبائی اسمبلی سے نوٹس لینے کی

تمبو میں 10سالوں سے بند سکول ڈی سی نصیر آباد نے کھلوادیئے

Posted by & filed under پاکستان.

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد میں تحصیل تمبو میں دس سالوں سے بند گرلز پرائمرای سکول اور بوائز پرائمری سکول کی والدین کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے سکول کھلوا دیں والدین طلباء طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔