
دالبندین: سی پیک منصوبے اور بلوچستان کی ترقی میں حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں، ترقیاتی کام پنجاب میں اور سنگل روڈ بلوچستان میں اس کو سی پیک کا نام نہیں دیاجاسکتاہے،
دالبندین: سی پیک منصوبے اور بلوچستان کی ترقی میں حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں، ترقیاتی کام پنجاب میں اور سنگل روڈ بلوچستان میں اس کو سی پیک کا نام نہیں دیاجاسکتاہے،
کوئٹہ+ خضدار: بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی دھماکے سے ریلوے ٹریک کے 8 سلیپر تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے کوئٹہ اندرون ملک جانیوالی اور کوئٹہ آنیوالی ٹرینیں 1 سے3 گھنٹے کی تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچی ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی مرمت کر کے ٹرینوں کی آمد ورفت کو بحال کر دیا
لورالائی: لورالائی یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے کیا ۔ جس کی لاگت 60.24ملین روپے ہے۔ اسی طرح گرلز ہاسٹل اور بوائز ہاسٹل کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا جس کی لاگت 106.41ملین روپے ہے ۔ لورالائی یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح اور نئے بوائز اور گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد گورنر بلوچستان اور چانسلر لورالائی یونیورسٹی محمد خان اچکزئی نے رکھ دیا۔
ڈیرہ مراد جمالی: سابق وزیراعلی ٰ بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ عوام کا خون چوسنے والوں کو عوامی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال پھینکے بغیر بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے نیشنل پارٹی مظلوموں کی جنگ لڑ رہی ہے پچیس دونوں میں گوادر کا سودا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی گوادر کی زمینوں کی الاٹمنٹ کینسل کرکے بلوچستان کی عوام کو دوبارہ مالک بنا دیا
پنہور سنہڑی :سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حقوق کی جنگ ہم سب کا فرض اول ہے۔نواب اکبر خان بگٹی بلوچستان کے عظیم رہبرتھے۔جن کی رہنمائی لینے کے لیے تنظیموں کی قیادت ہمیشہ باہم ربط رہاکرتی تھی۔مزید انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک تحریک کانام ہے۔جس کی بنیاد یوسف عزیز مگسی نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ رکھی تھی۔
مچھ: سابق وزیر اعلی بلوچستان و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک ایک ترقیاتی منصوبہ ہے ہم اس کے حمایت کرتے ہیں تاہم اس حوالے سے ہم نے وفاق کو اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا ہیں جھالاوان مکران کے بعد اب نصیر آباد کو پارٹی کا قلعہ بنادیں گے اپنے دور اقتدار میں بلوچ قومی تشخص و سائل کا تحفظ کیا
جعفرآباد: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی تھی اب معلوم نہیں کہ فی الوقت صورتحال کس نہج پر ہے ، بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں گورنمنٹ کا ہر ممکن ساتھ دیں گے ۔
مستونگ: چلتن ہزار گنجی میں چلتن مار خور کی شکار پارٹی کو گارڈز نے گھیرے میں لے لیا 2 فرار ایک نے گارڈز کے ساتھ جھگڑا ہاتھا پائی کر کے گارڈز کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چلتن ہزار گنجی زیارت بقام کی جانب سے تین شکاریوں نے غیر قانونی طور پر چلتن مار خور شکار کیلئے گئے تھے
پنہور سنہڑی : پولیس سرکل پنہور سنہڑی کے تین تھانوں کی حدود میں کومبنگ آپریشن ،پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کاروائی،27مشتبہ افراد گرفتار،6عددغیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سمیت دوعددکلاشنکوف بمعہ 4مخزن برآمد،ذرائع تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس سرکل پنہور سنہڑی کے تین تھانوں تھانہ عادل پور ،تھانہ آرڈی238،تھانہ آرڈی298کی حدود میں کومبنگ آپریشن ہوئی۔
خاران : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے ضلعی صدر بی این پی خاران حاجی غلام حسین بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کے مخالف نہیں ہیں، مگر ایسی ترقی قبول نہیں ہے جس سے بلوچ قوم کی استحصال ہو اور سرزمین کے اصل وارثوں کو ظلم ونا انصافی کا سامناہے،