
ڈھاڈر: ڈھاڈر عوامی اتحاد کی جانب سے شہر میں جاری گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا گیا ۔گیس انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے احتجاج پر مجبور
ڈھاڈر: ڈھاڈر عوامی اتحاد کی جانب سے شہر میں جاری گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا گیا ۔گیس انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے احتجاج پر مجبور
ڈیرہ مراد جمالی : اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر وگرد نواح کو بجلی کی فراہمی کیلئے زیر تعمیر 220کے وی گرڈ اسٹیشن کا تعمیراتی کام دس سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ سکا جبکہ غیرملکی
اوتھل : لسبیلہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدراور ممتاز قبائلی شخصیت میر نواب خان بزنجونے کہا ہے کہ ڈام میں چھوٹے ماہی گیروں کے معاشی قتل کو بندکرکے سمندر میں شکارکرنے والے بڑے ٹرالروں پر مکمل
Posted by نامہ نگار & filed under بین الاقوامی.
دالبندین : دالبندین این ٹی ایس پاس امیدواران سرفراز محمد زئی ، وسیم عادل سنجرانی سید تولکل شاہ، حفیظ اللہ محمدحسنی، علی اکبر سمالانی ، راشد سمالانی ، غلام حضرت سنجرانی
خضدار : ڈگری کالج خضدار کے پر نسپل پروفیسر محمد اسحاق باجوئی نے کہا ہے کہ کہ ڈگری کالج خضدار بلوچستان میں قائم ہونے والا دوسر اکالج ہے
Posted by نامہ نگار & filed under بین الاقوامی.
ڈیرہ مراد جمالی : سینٹ ڈپٹی چیر مین اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مر کزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پاکستان آزاد ملک ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر چین کے تحفظات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے پاکستان ایٹمی صلاحت رکھنے والا ملک ہے بھارت کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے جمعیت علماء اسلام مری معاہدہ کے تحت تبدیل ہونے والی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ کا کوئی ویژن نہیں تھا نئے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری اپنا ویژن بنا کر بلوچستان کی عوام کی تقدیر بدلنے کی واضع پالیسی کا اعلان کریں بلوچستان میں داعش کی موجودگی کا کوئی علم نہیں ہے البتہ اس بارے میں ایس ایچ او ہی بہتر بتا سکتے ہیں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سنیئرنائب صدر میر عبدالغفور لہڑی صوبائی حکومت میں شمولیت کا پیغام نہیں لائے بلکہ پریس کانفرنس میں قبائلی حیثیت میں شامل ہیں
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے آج بلوچستان بھر میں ہونے والے شٹرڈاؤن ہڑتال، پہیہ جام اور حلقہ پی بی 50کے الیکشنز سے مکمل عوامی بائیکاٹ کو بلوچ عوام کی پاکستان سے لاتعلقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح بلوچ عوام نے گزشتہ انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچ عوام نے آج ہونے والے ضمنی انتخابات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے آپریشنز اور نام نہاد ضمنی انتخابات کے خلاف آج گوادر،پسنی، جیونی، اوڑماڑہ، مند، تمپ، تربت،ڈنڈار، گیشکور، آواران، مشکے، جھاؤ، پنجگور،ناگ، بسیمہ، واشک، خاران، سوراب، قلات، مستونگ ، کوئٹہ، حب چوکی سمیت بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہا۔ جس کی وجہ سے تمام چھوٹے و بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ جبکہ پہیہ جام کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی ناپید رہی۔ بی این ایف کے ترجمان نے کہا کہ ریاست کی دھمکیوں اور مسلسل آپریشنز کے باوجود بلوچ عوام کی جانب سے ہڑتال کی کامیابی اور الیکشنز کا بائیکاٹ حکمرانوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ بلوچ اپنے جغرافیہ و تاریخ کا مالک خود بننے کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
Posted by نامہ نگار & filed under بین الاقوامی.
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کے زیر اہتمام یوم شہدائے دسمبر کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،ریفرنس کی صدارت بی این پی کے قائمقام صدر حیدر زمان بلوچ نے کی جبکہ مہمان خصوص بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین ڈاکڑ عبد العزیز بلوچ تھے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین ڈاکڑ عبد العزیز بلوچ ، بی این پی خضدارکے قائمقام صدر حیدر زمان بلوچ ،جنرل سیکرٹری عبد النبی بلوچ ، تحصیل خضدار کے صدر سفر خان مینگل، وڈیرہ اللہ بخش میر اجی ، منیر آغا ، حفیظ بلوچ ، رضاء عابد بلوچ ،ڈاکٹر محمد بخش مینگل ، ملا محمد عمر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ شہداء کے لئے بی این پی کے راہنماء آغا سمیع اللہ شاہ نے دعاء کرائی اس موقع پر شہداء کی تعظیم میں دومنٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی
Posted by نامہ نگار & filed under بین الاقوامی.
ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اقتصادی راہ داری کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اقتصادی راہ داری کے نام پر بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب کر رہی ہے مسلم لیگ ن کا اس اقتصادی راہ داری میں کوئی کردار نہیں بلکہ یہ منصوبے پی پی پی کے سابقہ حکومت کے ہیںیہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پی پی پی کے سابقہ دور حکومت میں ایشین ڈولپمنٹ بینک کی طرف سے ژوب ڈیرہ اسماعیل خان میانوالی ڈیرہ غازی خان این ایچ اے کے سابقہ روڈ زتوسیع منصوبے 1997میں ورلڈ بینک سے 197 کلو میٹر روڈز کی تعمیر کیلئے ایشین ڈولپمٹ بینک نے 197 ملین ڈالر دئیے تھے اس وقت کی حکومت نے اس معاہدے پر دستخط کر کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا تھا جس کا ٹھیکہ زیڈ کے بی کنسٹریکشن کمپنی کو دیا گیا انہوں نے کہا کہ پاک چین کا معاہدہ گوادر کاشغرسابق صدر آصف علی زرداری نے کیا تھا
قلات: آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام قلات میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف گیس آفس کے سامنے احتجاجی ریلی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے رہنماء احمد نواز بلوچ ،عزیز مغل ،میر حبیب خان ، شیر احمد میر نذیر ،میر منیر احمد شاہوانی ، محمد نور فاروق اور دیگرمقررین نے کہا کہ قلات جو کہ بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ہے، جان بوجھ کر یہاں پر گیس پریشر کو غائب کیا جاتا ہے جوکہ اہل علاقہ کے ساتھ ظلم وستم کے مترادف ہے، پچھلے ماہ میں چند دنوں کیلئے گیس پریشر کی بحالی کے بعد اب اچانک گیس کا غائب ہونا حیران کن ہے، اہل علاقہ شدید سردی میں ٹھٹھررہے ہیں