خاران: اسلامک ریلیف کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج آڈیٹوریم میں “موسمیاتی تبدیلی میں نوجوانوں کا کردار ” کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا ،سیمینار سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ، آئی آر کے ایڈوکیسی آفیسر رضوان کاسی،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج عبدالشکور گہرام زئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عالمگیر قمبرانی،زراعت آفیسر اعجاز احمد نوشیروانی،محمد علم قمبرانی جنرل سیکریٹری زمیندار ایکشن کمیٹی، ،سفرخان راسکوئی،ڈاکٹر ثنا کبدانی،اور آئی آر کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر فدا احمد کبدانی نے خطاب کیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی موسم میں رونما ہونے والے تبدیلی کا سبب دنیا کے درجہ حرارت کا بڑھنا یا گلوبل وارمنگ ہے۔
سبی: تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی چیئرمین وصوبے سندھ کے صوبائی صدرسردار فاروق اعوان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بسنے والے اعوان برادری سانحہ کچھی گوٹھ اعوان کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے ہم پرامن محب وطن قبائل ہے مگر لارواث نہیں سانحہ کچھی گوٹھ اعوان کے واقعہ کو ایک ہفتہ ہوچکا لیکن ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اگر جمعہ تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے اعوان برادری احتجاجی مظاہرے کرے گی، ملزمان کی عدم گرفتاری پر نااہلی ڈپٹی کمشنر کچھی کو معطل کیا جائے ،جے آئی ٹی کے زریعے واقعہ کی تحقیقات کرکے لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
ڈیرہ مرادجمالی: وزیراعلی بلوچستان نے کچھی میں اعوان اور کرد قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں تین افراد ہلاک دو زخمی ہونے والے واقعہ کی اسپیشل سیکریڑی ہوم اور کمشنر نصیرباد ڈویژن کو تحقیقات کا حکم دونوں فیسراں کچھی پہنچ کر دونوں فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کئیں۔
قلات: قلات شہر اور گردو نواح میں آج سے چلہ خشک کا آغاز ہو گیا اس چھلہ کا دورانیہ چالیس دن کا ہو تا ہے اس دوران درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتی ہے گز شتہ سال قلات میں چھلہ خشک میں درجہ حررات منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا اور کئی روز تک منفی چودہ سیٹی گر یڈ ہی رہا تھا قلات میں گزشتہ روز سردی کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
مستونگ: آل پارٹیز مستونگ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا سعیدالرحمن فاروقی، نیشنل کے جنرل سیکرٹری سجاد دہوار، تحصیل صدر وصوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن نثارمشوانی، ضلعی فنانس سیکرٹری محمد گل شاہوانی، بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری جمیل احمد بلوچ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی، جنرل سیکرٹری لونگ خان سارنگزئی، سٹی صدر محمد عظیم پروانہ، جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ خالد الرحمن شاہوانی، جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی صدر مولانا عبدالوحید ربانی نے شرکت کی۔
مچھ : ڈپٹی کمشنر کچھی نے بولان کے تمام سیاحتی گہرے پانیوں میں نہانے پر پابندی عائد کردی اسسٹنٹ کمشنر مچھ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر نے بولان میں اپنے اپنے ایریاز کے سیاحتی مقامات کے گہرے پانیوں پر سرخ جھنڈیاں نصب کردی اور پانی کے چاروں اطراف وال چاکنگ کے زریعے پکنک منانے والے سیاحوں کو سختی سیخبردار کیا گیا ہے کہ یہ پانی گہرا ہے اور یہاں نہانا منع ہے نہانے کی صورت میں متعلقہ پکنک منانے والے سیاح کو موقع پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ مرحوم سردار محمد اسحاق خدرانی نہایت ملنسار قبائلی روایات و اقدار کے امین شخصیت کے مالک تھے وہ نے نہ صرف اپنے قبیلے کے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کے خواہاں تھے بلکہ تمام اقوام کے مابین خیر خواہی کا جذبہ رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی انکی خدمات کے معترف ہیں مرحوم نے زندگی بھر اپنے قبیلے کے لیئے وقف کی اور ان کے دکھ اور سکھ میں ان کے ساتھ رہے ان کی دور اندیشی اورخیر خواہی کے باعث قوم کبھی بھی آپسی رنجش کا شکار نہیں ہوا۔
ڈھاڈر: حاجی شہر کے علاقے بالاناڑی میںزمین کے تنازع پر دو گروہوں میں قبائلی تصادم فائرنگ کے نتیجے میں اعوان قبائل کے دوافراد جاں بحق تین شدید زخمی ،واقع کی اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز رند،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی جائے حادثہ پہنچ جنگ بندی کرادی زخمیوں اور نعشوں کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال سبی منتقل کردیا۔
واشک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع واشک کا اجلاس زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولوی نذیر احمد ہوا جبکہ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد اسماعیل بلوچ،صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر چراغ الدین بلوچ،شیرجان بادینی،بی این پی کے جوائنٹ سیکریٹری دین محمد بلوچ،مسلم لیگ (ن) کے عبد الناصر بلوچ نے شرکت کی۔
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا ورثاء نے سول اسپتال میں لاش ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا احتجاج کے دوران مقتول نوجوان کی عمر رسیدہ والدہ غم سے نڈھال ہو کر بے ہوش ہوگئی۔