واشک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع واشک کا اجلاس زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولوی نذیر احمد ہوا جبکہ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد اسماعیل بلوچ،صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر چراغ الدین بلوچ،شیرجان بادینی،بی این پی کے جوائنٹ سیکریٹری دین محمد بلوچ،مسلم لیگ (ن) کے عبد الناصر بلوچ نے شرکت کی۔
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا ورثاء نے سول اسپتال میں لاش ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا احتجاج کے دوران مقتول نوجوان کی عمر رسیدہ والدہ غم سے نڈھال ہو کر بے ہوش ہوگئی۔
نوکنڈی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر ایم این اے رخشان ڈویژن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی کے دو طالبعلموں سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں دن دیہاڑے لاکھوں کی ڈکیتی نامعلوم مسلح افراد نجی موبائل کمپنی کے ملازم سے 11 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تاجر برادری نے کاروبار بند کرکے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ٹائر نذر آتش کیے گئے۔
دالبندین: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کلی قاسم خان یونٹ دالبندین کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر کامریڈوسیم ہوت ہوا اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او کے صوبائی سینئر نائب صدر شفقت ناز بلوچ تھے اجلاس میں کلی قاسم خان کے دلشادبلوچ نے بی ایس او پجارمیں اپنی شمولیت کااعلان کیا اجلاس میں باہمی مشاورت سے کلی قاسم خان یونٹ کے لئے عابدبلوچ کو یونٹ سیکرٹری زبیع بلوچ کو ڈپٹی یونٹ سیکرٹری یاسربلوچ محبوب بلوچ اوردلشاد بلوچ کو ممبران منتخب کیاگیا۔
خضدار: فیروز آباد میں اراضی کے تنازعہ پر ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم ایک خاتون سمیت دس افراد زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کی سہ پہر خضدار کے نواحی علاقہ فیروز آباد میں مردوئی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد محمد یاسین محمد عالم منیر احمد محمد… Read more »
پنجگور : پنجگور تعلیمی سال مکمل ہورہاہے مگر شہری اور دیہاتی علاقوں کے مختلف سرکاری سکول اب بھی بند پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کو صرف ڈیڑھ ماہ باقی رہ گئے ہیں مگر سال گزرنے کے باوجود بہت سے سکول اب تک بند پڑے ہیں ان میں۔ زیادہ تر دیہاتی علاقوں میں ہیں جبکہ ان سکولز کے ٹیچرز سالہاسال تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔
خاران : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے انتقامی پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن حلقے نظرانداز رہے ، ہم بلا تفریق خاران کی تعمیر و ترقی کے لیے دستیاب وسائل میں کوشاں ہیں ترقیاتی منصوبوں میں کسی صورت کوتائی برداشت نہیں کرینگے۔ سٹی کے اکثر خستہ حال سڑکوں کو از سر نو تعمیر کروارہے ہیں تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزٹاون اور گواش لنک روڈ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
مستونگ: مستونگ کے علاقہ پڑنگ آباد، تیری و گردونواح میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ، علاقہ مکینوں نے قومی شاہراہ پرجنگل کراس کے مقام پر دہرنا دے کر روڈ بلاک کردیا۔روڈ بلاک سے روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناپڑھاروڈ پر جنگل کراس کے مقام پر جاری دہرنے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھی احتجاجی علاقہ مکین گیس پریشر کی کمی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
خاران; پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی کوآرڈینیٹر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا خاران کے دورے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خاران کے رہنماوں کارکنوں اور خاران کے عوام نے ان کا بڑی تعداد میں ان کا بی بی آزاد گز کے مقام پر استقبالیہ کیا ۔جنرل ر عبدالقادر بلوچ کی قیادت میں استقبالیہ کافلہ کارواں کی شکل میں شہر خاران لایا گیا جہاں پر وہ پیپلزپارٹی میں شمولیتی پروگرام میں شرکت کی ۔ جہاں میر عبدالقادر عیسی زئی نے اپنے برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں جنرل ر عبدالقادر بلوچ کی قیادت شمولیت کا اعلان کر دیا۔