دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور سابق ایم این اے میر عبدالرئوف مینگل نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان پر پنجہ آزمائی کی لیکن بلوچوں نے اپنی جدوجہد کبھی ترک نہیں کیاان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے سارے منصوبے پنجاب میں لگائے جارہے ہیں۔
پسنی: اس وقت بلوچستان کا ساحلی پٹی تاریخ کی خطرناک ترین صورتحال سے دوچار ہے، کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے بلوچ ساحل سمندر کو تباہ کردیا ہے، یہ مہم ماہیگیروں کی سالمیت و وجود کو بچانے کی جنگ ہے۔
مستونگ: جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی مستونگ آمد پر پرتباک استقبال مہنگائی کے خلاف شہر میں ریلی نکالی، اور سلطان شہید چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزجماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و ہر دلعزیز شخصیت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ضلع مستونگ آمد کے موقع پرجماعت اسلامی مستونگ کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمان شاہوانی کی قیادت میں عہدیداران و کارکنوں نے کثیر تعداد میں قومی شاہراہ پر ڑلی کے مقام پر پرتباک استقبال کیااور جلوس کی شکل میں انھیں مستونگ شہر لائے جبکہ شہر میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف شہر میں ریلی نکالی اور سلطان شہید چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔
چمن: ویش زوانان چمن کے منور خان اور دیگر رہنماوں نے چمن پاک افغان باڈر کی مسلسل بندش اور بندش سے پہلے بھی چیکنگ کے نام پر چمن باڈر پر ناروا سختی کی وجہ سے مقامی تجارت کو شدید نقصان پہنچانے کی پرزور مزمت کی اور اسکے خلاف جلد ہی تاریخی احتجاج کرنے کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق ویش زوانان چمن کے اجلاس میں مقررین نے کہا کہ چمن باڈر کی بندش ہمارے مقامی شہریوں کی معاشی قتل عام کے مترادف ہے ۔
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں بگٹی برادری کے افراد کا نوجوان کی لاش تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا گیا متوفی کی والدہ کی مدوعیت میں سب انسپکٹر سمیت پانچ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا گزشتہ شب ٹیمپل شاخ کے رہائشی بگٹی برادری کے مرد و خواتین نے 30 سالہ نوجوان اسلام الدین بگٹی کی لاش پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے سامنے رکھ کر دھرنا دیا جسکے باعث عدالت روڈ کی ٹریفک بند ہوگئی مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر محمد پناہ لاشاری، حوالدار نصیر بگٹی، جوانسال اور اسلم نے متوفی اسلام الدین کی بیوی ریحانہ کے ساتھ مل کر ہمارے نوجوان کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کردیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے
دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزئنگ کمیٹی کے زیر اہتمام شہید نوراستمان میر نورالدین خان مینگل اور پارٹی کے بانی رہنما ادا بابے شفیع محمد لہڑی کے برسی کی مناسبت سے پارٹی کے ضلعی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ضلعی آرگنائزر محمد بخش بلوچ نے کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے گیارہ سال قبل پارٹی دشمن قوتوں نے پارٹی کے عظیم رہنما شہید نوراستمان میر نورالدین خان مینگل کو شہید کرکے ہم سے جدا کردیا ۔
مستونگ: ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی کے زیر صدارت 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں علماء کرام مشائخ ضلعی انتظامیہ قومی اداروں کے نمائندوں مسیح اور ہندو کمیونٹی کے متعلقہ ذمہ داروں نے شرکت کی جس میں ایس پی نورمحمد بڑیچ ایف سی 86 ونگ کمانڈر اسسٹنٹ کمشنرمستونگ عطاالمنعم نمائندہ سی ٹی ڈی مرکزی جامع مسجد کے خطیب مفتی غلام مصطفی مولانا عماداللہ سعید الرحمن فاروقی مولوی ندیم سیمسن مسیح مہاراج جگدیش کمار وجے کمار اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مذہبی آہنگی باہمی روابط 12 رییع الاول سمیت امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرمیجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ مذہبی آہنگی رواداری کی فروغ کے لیئے علمائے کرام اور دیگر اقلیتی برادری کو کردار ادا کرنا چایئے۔
مچھ: ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول کھٹن کی گاڑی کو حادثہ ایک شخص ہلاک دو زخمی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا بدقسمت گاڑی گہری کھائی میں جاگری زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ناکافی سہولیات کی پیش نظر کوئٹہ منتقل کردی گئی۔
ڈیرہ بگٹی: بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی کی جانب سے قبائلی عمائدین کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ظہرانے میں قبائلی عمائدین۔سول سوسائٹی۔لیبر یونینز۔ اقلیتی و صحافی برادری کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔