مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر یاسر جان مینگل کی قیادت میں درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر باقاعدہ بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق سراوان پریس کلب مستونگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مستونگ سیاسی و سماجی رہنماء عبدالحمید بنگلزئی عبدالہادی بنگلزئی، نوروز خان بنگلزئی کی قیادت میں اپنے 22 ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر یاسر جان مینگل مستونگ کے ضلعی آرگنائزر میر ظہور بنگلزئی مولا داد لہڑی محمد اقبال بنگلزئی،بسم اللہ لہڑی و دیگر کی سربرائی میں بی این پی عوامی کے آئین و منشور اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی عوامی میں شمیولیت کا اعلان کر دیا۔
Posts By: نامہ نگار
شفاف انتخابات کرائے جائیں توغیر جمہوری قوتوں کو اسملیوں سے با ہر کر دیں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ
سبی: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے نیشنل پارٹی سبی ورکرز کانفرنس بیاد ڈاکٹر یاسین بلوچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنی تنظیمی ساخت،اجتماعی قیادت، فیصلے اور اندرونی جمہوریت کی بنا پر ملک میں انفرادیت رکھتی ہے جس طرع ہر وہ بندہ جو نیشنل پارٹی کے اغراض و مقاصد پر متفق ہو وہ بلا نسل رنگ و مذہب پارٹی کا حصہ بن سکتا ہے اسی طرع ہر کارکن نیشنل پارٹی کی قیادت اپنی صلاحیتوں کو بنیاد پر کرسکتا ہے۔
حکو مت کا حصہ ہو ں نہ منتخب نمائندہ ،قبائلی سربراہ ہو ں حقوق کا تحفظ کرو نگا،عا لی بگٹی
ڈیرہ بگٹی: گٹی قبائل کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی سے سغاری میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی کھلی کچہری میں ملاقات کی وفود نے نواب بگٹی کو علاقے میں زندگی کی بنیادی سہولیات صحت گیس پانی اور بجلی کی عدم فراہمی سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ملک کو گیس مہیا کرنے والے خطے کے واسی آج بھی لکڑیاں جلارہے ہیں زچہ و بچہ سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے ریکارڈ اموات ہورہی ہیں۔
دالبندین میں دودھ فروش بھی ڈاکووں کے ہاتھوں لٹ گیا
دالبندین: دالبندین میں دودھ فروش بھی ڈاکووں کے ہاتھوں لٹ گیا۔ موبائل نقدی سمیت گاڑی بھی چھین لی گئی تفصیلات کے مطابق دالبندین کے مشہور و معروف دودھ فروش حاجی محمد حسین اپنی دکان بند کرکے کار گاڑی کے ساتھ سورگل میں واقع اپنی گھر کی طرف جارہے تھے۔
ڈیرہ مراد جمالی،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو سرا زخمی
ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی رکشہ کے ساتھ ٹکر ایک شخص جانبحق دو افراد زخمی ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اوچ پاور کے مقام قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی رکشہ کے ساتھ ٹکراگئی جس کے باعث محمد اقبال جانبحق دو افراد گل جان محمد شہی اور محمد شریف بہرانی زخمی ہوگئے ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا
ووٹ،نوٹ کیلئے نہیں بلوچ قوم کو متحد کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، آغا یحی جان احمد زئی
مستونگ: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک( برات) کے سربراہ پرنس آغا یحی جان آحمد زئی نے کہا ہے کہ برات کی جدوجہد کا محور و مقصد ووٹ اور نوٹ نہیں بلکہ بلوچ قوم کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد و منظم کرنا ہے، بیش بہا قدرتی معدنیات سے مالا مال خطہ بلوچستان کے مالک بلوچ قوم اس وقت انتہائی تکلیف دہ اور کسمپرسی کا شکار ہے جبکہ سرزمین بلوچستان نازک دور سے گزر رہا ہے ، پوری دنیا کی نظریں بلوچ کی سائل وسائل پر لگی ہے، ہمیں ان مشکل حالات اور اپنی بقاء و تشخص کو زندہ رکھنے کے لیے۔۔قائد برات پرنس محی الدین بلوچ مرحوم کی فکر و سوچ اور فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہونا پڑے گا۔
نصیر آباد، ترقیاتی منصوبوں میں ناقص تعمیرات کا انکشاف
ڈیرہ مرادجمالی : نصیر آباد میں عوامی نمائندوں کے اربوں روپے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبے حکمرانوں کی عدم نگرانی کی وجہ سے ٹھیکیداروں کے رحم وکرم پر ہونے کی وجہ سے ناقص میٹریل کا استعمال عروج پر پہنچ چکا ہے تفصیلات کے مطابق نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی پارلیمانی سیکریڑی معدنیات میر سکندر خان عمرانی پارلیمانی سیکریڑی صحت محترمہ ربابہ بلیدی رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی نے نصیر آباد کے علاقوں تمبو چھتر ڈیرہ مرادجمالی میں عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے اربوں روپے کے منصوبوں کیلئے مواصلات تعمیرات لوکل گورنمنٹ ایری گیشن پاک پی ڈبلیو اربن ڈولمپنٹ ایری گیشن کو فنڈز جاری کیئے گئے ہیں۔
بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل نوشکی پہنچ گئے
نوشکی : سابق وزیر اعلی بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سوموار کے روز نوشکی پہنچ گئے۔
شرکت گاہ کی چار سالہ اختتامی تقریب منعقد
کوئٹہ: ملکی سطح پر خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکای تنظیم شرکت گاہ نے اپنے چار سالہ پروجیکٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے 8اضلاع میں کام کرنے والے سیف پروجیکٹ اور Rrnنیٹ ورک کے نمائندوں نے شرکت کی،چار سالہ پروجیکٹ میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کے لیے ریفریل میکنزم بنایا گیا۔
خضدار،این 25شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کے منصوبہ کا آغاز
خضدار: این 25شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کے لئے اس بڑے پراجیکٹ کے مشتہر ہونے پر عوام الناس نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ چمن کوئٹہ خضدار اور کراچی شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کے لئے ایک طویل عرصہ سے شہری مطالبہ کررہے تھے تاہم حکومت نے طویل انتظار کے بعد حالیہ بجٹ میں اس منصوبے کی منظوری دیکر عوام کی خواہشات کی تکمیل کا آغاز کردیا ہے۔