شرکت گاہ کی چار سالہ اختتامی تقریب منعقد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ملکی سطح پر خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی  غیر سرکای تنظیم شرکت گاہ نے اپنے چار سالہ پروجیکٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے 8اضلاع میں کام کرنے والے سیف پروجیکٹ اور Rrnنیٹ ورک کے نمائندوں نے شرکت کی،چار سالہ پروجیکٹ میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کے لیے ریفریل میکنزم بنایا گیا۔

خضدار،این 25شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کے منصوبہ کا آغاز

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: این 25شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کے لئے اس بڑے پراجیکٹ کے مشتہر ہونے پر عوام الناس نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ چمن کوئٹہ خضدار اور کراچی شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کے لئے ایک طویل عرصہ سے شہری مطالبہ کررہے تھے تاہم حکومت نے طویل انتظار کے بعد حالیہ بجٹ میں اس منصوبے کی منظوری دیکر عوام کی خواہشات کی تکمیل کا آغاز کردیا ہے۔

شہدائے سوراب نے علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اپنی جانیں قربان کی،محئی الدین بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

سوراب: جھالاوان سوشل فورم کے زیر اہتمام شہدائے سوراب کے 22ویں برسی کے موقع پر بیاد شہدائے سوراب کے عنوان سے عظیم الشان اور تاریخی جلسے کا انعقاد کیاگیاجلسے میں سوراب سٹی سمیت ماراپ،سیاہ کمب،گدر،انجیرہ،جیواء ،لاکھوریان،دشت گوران،مل،گدر رودینی،شانہ،ہتھیاری،گدر ریکی زئی،مٹ سناڑی،گندان،ستانی،مولی،حاجیکہ،نغاڑ،ڈن،گیڑدغان اور دیگرعلاقوں سے محسن سوراب نوابزادہ ممبر بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری کے حمایتیوں نیہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

کوہلو سکّہ دف میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق،چارکمسن بچے شدیدزخمی ہوگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو:  سکّہ دف کے علاقے میں گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون جان بحق ،چار کم سن بچے شدید زخمی پولیس کے مطابق کوہلو کے نواحی علاقے سکّہ دف میں اتوار کے دوپہر گھر کے کمرے میں موجود 55سالہ خاتون مسماۃ(س) اور چار کم سن بچے چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔… Read more »

بلوچستان میں برائے نام جمہوریت عملًا مارشل لاء ہے، بی ایس او پجار

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی: طلباء کی پرامن احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج سے ثابت ہوا کہ بلوچستان میں برائے نام جمہوریت جبکہ عملا مارشل لاء نافذ ہیں۔ بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین سمیت دیگر درجنوں طلباء کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کیجاے کم ہیں واقعہ کے خلاف کل بروز ہفتہ بلوچستان بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

ضلع خضدار ماربل صنعت کامرکز بنتا جارہاہے،میجر(ر) بشیراحمد

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر(ر) بشیراحمد نے کہاہے کہ خضدار ضلع ماربل صنعت کامرکز بنتا جارہاہے خضدار سے پورے ملک میں ماربل سپلائی کی جاتی ہے ضلع میں ماربل صنعت لگنے کے باعث کثیر تعداد میں لو گ بر سرِ روزگارآئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماربل صنعت سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزئی بھی کی جائیگی ماربل صنعت سے وابستہ مالکان اپنی صنعت کو رجسٹریشن کروائیں اور این او سی حاصل کریں اسے مکمل طور پر قانونی دائرہ کار میں لیکر آئیں ۔

تعلیمی معیار ومیرٹ پرکوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں،ڈی سی خضدار

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر(ر) بشیراحمد نے کہاہے کہ تعلیمی معیار و میرٹ پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں ہے تعلیم ہوگی تو ہمارا ملک اور صوبہ ترقی کریگا قوم آگے بڑھے گی تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے ، سفارش کلچر غیر ذمہ داری اور غیر حاضری کی سوچ کو ختم کرکے ہی تعلیمی ترقی کے منازل طے کئے جاسکتے ہیںقومی ترقی کا بنیادی جز تعلیم سے ہی وابستہ ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام تعلیمی سربراہان اساتذہ اور شعبہ تعلیم کے دیگر تمام ذمہ داران اپنی ذمہ داری کاپوری طرح سے احساس کرتے ہوئے نسل نو کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنی مصروفیات میں مگن رہیں ۔

حاجی شفاء مینگل ودیگر کو رہا کیا جائے،پیرامیڈیکس

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری سعید احمد سمالانی چئرمین افتخار احمد آبیزئی سینئر نائب صدر حافظ عبدالقادر قریشی نائب صدر دوئم محمد صدیق بنگلزئی جونئیر نائب صدر حاجی پسند خان شاہوانی چیف آرگنائزر نصر اللہ رودینی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی بنگلزئی آرگنائزر ملک عبدالغفار دہوار فنانس سیکرٹری محمد عارف باروزئی پریس سیکرٹری حاجی آدم خان ترین جوائنٹ سیکرٹری فاروق احمد کرد شکیل احمد اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر حاجی شفاء مینگل اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایک غنڈہ تنظیم کی پشت پناہی کرنے پر ایم سول ہسپتال کوئٹہ کو فی الفور تبادلہ کیاجائے۔

خضدار،میڈیکل کالجز ٹیسٹ میں بد عنوانی کیخلاف ریلی شہریوں کا مارچ

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بی ایم سی آن لائن ٹیسٹ کے خلاف خضدار میں طلباء تنظیمیں، سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور ورکرز روڈ پر نکل آئے ،شہر سے خضدار پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھار کھے تھے ۔