مستونگ: ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت عوامی و علاقائی مسائل پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامیہ تمام محکموں کے متعلقہ سربراہاں سیاسی و سماجی رہنماوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اور علاقائی بنیادی مسائل کے انبھار لگا دیئے لوگ بجلی پانی گیس تعلیم صحت اسپوڑٹس صفاہی سھترائی نادرا سمیت دیگر سیکٹرز پر اپنے اپنے مسائل و مشکلات سے متعلق ڈپٹی کمیشنر کو تحریری طور پر درخواستیں پیش کیں۔
پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور یہاں کے سلیکٹڈ عوامی نمائندوں نے مکران ڈویژن کو قاتلوں چوروں ڈاکوؤں اور راہزنوں کے حوالے کیا ہے مکران خصوصا پنجگور اور تربت کے حالات انتہائی سنگین بنتے جاررہے ہیں۔
بسیمہ: جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے جانب میر خدائے رحیم عیسی زئی کی قیادت میں صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مدرسہ مظاہرالعلوم سے شروع ہوئی جو بسیمہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے مین چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی ۔
خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع خضدار کے حدود میں بورنگ ڈرلنگ (احداث/بور کھدائی)پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔اورایمر جنسی کی صورت میں بور لگانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ کمیٹی سے باقاعدہ این او سی کا حصول لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔
ژوب: ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبدالصمد مندوخیل میڈیکل سٹور میں غیر وارنٹی شدہ ادویات کے خلاف چیکنگ کے دوران لڑائی میں زخمی چار افراد گرفتار مقدمہ درج میڈیکل سیل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر ژوب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ژوب کی سخت ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبدالصمد مندوخیل نے شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔
گنداواہ: جھل مگسی کے ضلعی صدر مقام اور مرکزی تجارتی شہر گنداواہ میں جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل سیاسی پارٹیوں بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی و دیگر کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا۔
واشک: ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے حلقہ انتخاب کے کلی سرآپ کا دورہ کیا اور ووٹرز سپورٹرز و جماعتی کارکنوں سمیت مختلف وفود سے ملاقات اور مختلف فوتگیوں پر تعزیت کا اظہار کیا رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت بحیثیت منتخب نمائندہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہوں مگر بدقسمتی سے میرا حلقہ انتخاب انتقام کا شکار ہے جسکے باعث میرے جائز کاموں میں مداخلت اور روڑے اکھاڑنا عروج ہے۔
تفتان: سیندک کے مقام پر ایم آئی آر ڈی ایل کمپنی کی جانب سے تیار کردہ جوزک ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا گیا ائیرپورٹ پر آزمائشی طور پر پی آئی اے کا جہاز عملہ سمیت کامیاب لیڈنگ کی پی آئی اے کے جہاز میں سوار ڈسٹرکٹ مینجر کراچی اور دیگر آفیشلز تھے جوزک کے مقام پر پی آئی اے کے جہاز لیڈنگ پر ایم آر ڈی ایل کمپنی کے جانب سے پریزیڈنٹ مسٹر زانگ،وائس پریزیڈنٹ مسٹر تنگ،اسسٹنٹ پریزیڈنٹ مسٹر وانگ،وائس پریزیڈنٹ مسٹر خالد گل،وائس پریزیڈنٹ مسٹر رمضان علی ساتھ تھے۔
تفتان: ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی مزید 315 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 315 پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود سفر کر رہے تھے۔
اوستہ محمد: کوئٹہ میں طلباء و طالبات پر پولیس کی ظالمانہ تشدد کے خلاف بی ایس او پجار سراپا احتجاج میں بلوچستان حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ریلی کے شرکاء سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلباء و طالبات پر پولیس کی ظالمانہ تشدد کے خلاف بی ایس او پجار کی مرکزی کال پر اوستہ محمد میں بی ایس او پجار اوستہ محمد کے زونل صدر شہزاد بلوچ کی قیادت میں ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گی۔