ڈھاڈر’پولیس تھانہ ملزمان کیلئے پکنک پوائنٹ میں تبدیل

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں سفاک قاتلوں کی جانب سے 19سالہ نوجوان کو قتل کرنے نعش کو بے دردی سے ٹکڑے کرکے آگ آگانے والے ملزمان کیلئے ڈھاڈر پولیس تھانہ پکنک پوائنٹ بن گیا مقدمہ میں نامزد قاتل گرفتارنہ ہوسکے مقتول کے ورثا غم سے نڈھال آئی جی پولیس ڈی آئی جی نصیرباد سے انصاف کی اپیل مقتول کے والدعلی شیراوربھائی محراب خان کی میڈیاکیسامنے چیخ وپکارہمیں انصاف فراہم کرے ان خیالات کااظہارمقتول کیوالدعلی شیراوربھائی محراب خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈھاڈر میں قتل کی لرزہ خیز واردات 9اگست سے لاپتہ ہونے والے19 سالہ نوجوان مہران خان کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو20 ٹکڑوں میں کاٹ کر آگ لگا دی گئی تھی۔

نواب رئیسانی کا یونیورسٹی کیلئے ہماری اراضی فراہم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،دہوار معتبرین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: چیف آف تریچی دہوار رئیس عبدالودود دہوار، ظہور آحمد دہوار، مستری مولاداد دہوار، رئیس شفیع محمد دہوار نے سراوان پریس کلب مستونگ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کے زریعے ہم اہلیاں تریچی طائفہ اہل سادات،سنجزئی مندوزئی، رئیس خلیل، پیر ولی زئی، آحمد ونی، لہڑی اور اقوام بنگلزئی، مستونگ کے باشعور عوام اور حکومت بلوچستان پر واضع کرنا چاہتے ہیں۔

ڈھاڈر،نوجوان کو بے دردی سے قتل کے خلاف لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: ضلع کچھی کے تحصیل ڈھاڈر میںنو جوان کی قتل کا لرزہ خیز واردات ،نو اگست کو لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش چھ روز بعد سبی کوئٹہ شاہراہ پہ سڑک کنارے ملی ہے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد نعش کے 20 ٹکڑے کردئیے گئے تھے اور جسم کے ٹکڑوں کو آگ لگا دی ہے اور نا معلوم قاتلوںنے آگ میں جھلسے ہوئے نعش کے ٹکڑوں کو گھٹری میں مقتول کے موٹر سائیکل پر باندھ کر روڈ کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ، لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ ،شفاف تفتیش اور انصاف کی اپیل محلہ غریب آباد ملوک بستی کے رہائشی علی شیر نے اپنے بیٹے محراب خان کے ہمراہ میڈیا اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے۔

پٹ فیڈر ،محکمہ آبپاشی کی غفلت ،پانی چوری ہورہا ہے ، ڈپٹی کمشنر

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد میں پانی کی قلت بڑے پیمانے پر چوری کے خلاف زمینداروں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی کامران رئیسانی نے ایکس ای این ایری گیشن نثار احمد مغیری کے ہمراہ بھاری پولیس نفری میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی کے چیف آفیسر حاجی خان جونیجو بابو اصغر رند نے پٹ فیڈر بیرون میر حسن کے علاقوں میں بڑا آپریشن کیا۔

لیڈی ڈاکٹر ،مڈ وائف کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں لیڈی ڈاکٹر اور مڈ وائف کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی خاتون جاں بحق جبکہ بچہ سلامت ہے ورثاء نے پولیس کو کاروائی کے لئے تھانے میں درخواست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کے رہائشی برکت علی جمالی گزشتہ شب اپنی حاملہ بیوی نغمہ خاتون کو نجی کلینک پر زچگی کے لیے لائے جہاں لیڈی ڈاکٹر اور مڈ وائف نے خاتون کی زچگی کروائی جسکے چند گھنٹوں بعد خاتون جاں بحق ہوگئی خاتون کے ورثاء نے لیڈی ڈاکٹر اور مڈ وائف پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں کارروائی کے لئے درخواست دی اور موقف اختیار کیا ہے۔

پٹ فیڈر کینال ، پانی بحران و غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف زمینداروں کا احتجاج ،قومی شاہراہ بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: پٹ فیڈرکینال نصیرآباد کی ذیلی شاخوں مگسی شاخ ، روپا شاخ عمرانی شاخ ، بالان شاخ ، قیدی شاخ ، محبت شاخ ، باری شاخ میں زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم زرعی پانی کی چوری کے خلاف اور نصیرآباد کے زرعی پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے مگسی شاخ ، عمرانی شاخ ،بالان شاخ ، باری شاخ ، قیدی شاخ ، محبت شاخ کے زمینداران اور کاشتکاران کا جمعیت علما اسلام بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر نظام الدین لہڑی کی قیادت میں پٹ فیڈر کینال پل کے مقام پر ٹینٹ لگاکر ٹائریں جلا کر احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیا گیا اور محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کے خلاف سخت نعریبازی کی گئی اور سندھ بلوچستان قومی شاہراھ کو عام ٹریفک کیلئے تین گھنٹے تک مکمل طور پر بند کردیاگیا۔

مخالفین کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے ‘ بی این پی عوامی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے سربراہ میر نزیر احمد بلوچ نے اپنی رہائش گاہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ایک سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے اور ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے سیاسی کار کن ہیںبی این پی نے بلوچ وسائل کی حفاظت اور بلوچستان میں بسنے والے اقوام کی نمائندگی کررہا ہے بی این پی کی مقبولیت سے مخالفین اور خصوصاً بی این پی عوامی گھبرا چکے ہیں وہ بی این پی کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی جرات نہ کرنے کے بعد ہمارے اکابریں کے خلاف غیر مناسب زبان استعمال کرکے اپنی بغض اور انا پرستی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

سوراب کسٹم کی کارروائی، غیرملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوراب: سوراب میں کسٹم کی بڑی کاروائی، خفیہ اطلاع کے بنیاد پرغیر ملکی کپڑوں کی کھیپ کوئٹہ سے کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سمیت ضبط کرلیا ،جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، اسمگلنگ قومی خزانے کے لئے ناسور ہے جس کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

سوراب کسٹم کی کارروائی، غیرملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوراب: سوراب میں کسٹم کی بڑی کاروائی، خفیہ اطلاع کے بنیاد پرغیر ملکی کپڑوں کی کھیپ کوئٹہ سے کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سمیت ضبط کرلیا ،جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، اسمگلنگ قومی خزانے کے لئے ناسور ہے۔

گوادر بجلی و پانی بحران کیخلاف نیشنل پارٹی کا احتجاج ‘ شٹرڈائون انتظامیہ کا دھاوا ،کارکنوں پرتشدد ،ڈاکٹر مالک کی مذمت

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

اندرون بلوچستان: مکران میں بجلی لوڈشیڈنگ ایران سے متعصل سرحدوں کی بندش اور پنجگور میں معصوم بچے کے قتل کے خلاف بی این پی عوامی کے زیر اہتمام پسنی ، پنجگور، تربت، نصیر آباد ، مستونگ ، سوراب ، قلات ، و دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے موٹر سائیکل ریلیاں منعقد کی گئیں تفصیلات کے مطابق پسنی بی این پی عوامی کی جانب منشیات ، باڈربندش ، بجلی کی لوڈشڈنگ اور پنجگور میں معصوم بچے کے قتل کے خلاف ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو پسنی نیادی سر سے ہوکر پسنی پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی۔ شرکا اپنے ہاتھوں میں بیننرز اْٹھائے ہوئے تھے۔