ڈیرہ بگٹی: گزشتہ روز کے پیر کوہ کے شہری نوسانی قبائل نے وڈیرہ بختیار خان نوسانی کی قیادت میں پانی کی عدم دستیابی اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جس میں نوسانی قبائل لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔احتجاج کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے ضس پر او جی ڈی ڈی سی ایل کمپنی کے خلاف نعرے درج تھے۔
Posts By: نامہ نگار
نصیر آباد ایریگیشن کے افسران بے بس ، با اثر پانی چور کامیاب
ڈیرہ مراد جمالی: ایری گیشن نصیر آباد کے آفیسران با اثر پانی چور زمینداروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگئے پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخ مگسی شاخ کو بیلدار کے حوالے کرکے خانگی طریقے سے ایری گیشن نظام چلانے لگے مگسی شاخ میں آٹھ واٹر کورس ایری گیشن کے قوائد ضوابط کے خلاف چلنے لگے جبکہ 36انچ 24انچ کے تین غیرقانونی پائپوں کا سرکاری کتاب میں کوئی اندراج نہیں۔
تفتان، لیبر یونین اور انجمن تاجران کی زیروپوائنٹ گیٹ بندش کیخلاف ریلی
تفتان: لیبر یونین تفتان اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام زیرو پوائنٹ گیٹ اور بازارچہ کی بندش کیخلاف تفتان بازار سے پاکستان گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور این ایل سی کے گیٹ پر دھرنا دیا گیا ریلی بازار سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کسٹم ہاوس اور پاکستان ایران امیگریشن گیٹ تک گئی بعد ازاں این ایل سی گیٹ کے سے سامنے کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا گیا۔
نصیر آباد، پانی کی شدید قلت ،کسانوں نے ریگولیٹری نظام پر کنٹرول کر لیا
ڈیرہ مراد جمالی : ایریگیشن نصیرآباد کی انتظامیہ کینالوں کا کنڑول اینڈ کمان سنبھالنے میں ناکام سینکڑوں ٹیل کے پیاسے کسانوں زمینداروں نے بیدار پل پر ریگولیٹری نظام پر زبردستی کنڑول سنبھال لیا انتظامیہ کی مداخلت یقین دہانی پر کسان زمیندار واپس لوٹ گئے بلوچستان ہائی کورٹ اور قاضی کورٹ ڈیرہ مرادجمالی کے عدالتی حکم کے باوجود پٹ فیڈر کینال کی تین ذیلی شاخیں مگسی شاخ روپا شاخ عمرانی شاخ ٹیل نہ ہوسکی۔
دشت ‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق
مستونگ: دشت تیرا میل کے علاقے میں فائرنگ،خاتوں سمیت دو افراد جاںبحق۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دشت کے علاقہ میں تیرا میل کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نعمت اللہ جتوئی اور اسکے بیوی کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واشک، پنجگور میں معصوم شہید قدیر خلیل کو درندوں کے ہاتھوںقتل قابل مذمت ہے، بی این پی
واشک: بلوچستان نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسی زئی ، میر بالاچ خان رودینی، میر محمد عارف ریکی، برکت علی ساسولی، میر علی حسن بلوچ، عبدالخالق بلوچ، نصیر آحمد کبدانی، سردار کلیم اللہ ،دین محمد بلوچ، عمران آلہ زئی، ایڈوکیٹ عبد اللطیف عیسی زئی، محمد ایوب بلوچ، انوارالحق عیسی زئی، حافظ برکت اللہ، محمد حسن بلوچ، عبدالرحمن سمالانی، محمد اسلم عیسی زئی، چاچا مجیب عیسی زئی۔
مستونگ:کھڈکوچہ کےمقام پر 2ڈی کار گاڑی اور مزداٹرک میں تصادم تین افرادجانبحق, تین زخمی
مستونگ:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں ریکی بوز کےمقام پر 2ڈی کار گاڑی اور مزداٹرک میں تصادم۔حادثےمیں ایک خاتوں سمیت دو افراد موقع پر جانبحق, تفصیلات کے مطابق آج اعلی الصبح قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقہ ریکی بوز کے قریب گارگاڑی اور مزدا ٹرک میں تصادم ،افسوسناک ٹریفک حادثے میں عمران سمیجو ولد محمد ایوب سمیجو ایکسین ایریگیشن اور اور ڈی ایس پی محمدیوسف سمیجو کی اہلیہ موقع پر جانبحق ہوگئے،
پٹ فیڈر کینال میں پانی بحران ‘ کسان سڑکوں پر نکل آئے ‘ قومی شاہراہ بلاک
ڈیرہ مراد جمالی: پٹ فیڈرکینال کی ذیلی شاخوں مگسی شاخ روپا شاخ عمرانی شاخ میں زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم زرعی پانی کی چوری کے خلاف باباکوٹ مگسی شاخ منجھوشوری کے سینکڑوں زمیندار کسان معروف زمیندار میر نظام الدین لہڑی کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئے ٹائر جلا کر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو 4گھنٹوں سے زائد بند کردیا شدید گرمی میں ہزاروں گاڑیاں رک گئیں ۔
نہری پانی کا بحران مزید سنگین، ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر
ڈیرہ اللہ یار: نہری پانی کا بحران مزید سنگین ہوگیا قلت آب کے باعث ہزاروں ایکڑ کمانڈ ایریا پر چاول کی کاشت کھٹائی میں پڑ گئی زمیندار ایسوسی ایشن کی کال پر سیکڑوں کاشتکاروں اور زمینداروں نے ایک بار پھر زیرو پوائنٹ پر احتجاجی کیمپ قائم کرکے سندھ بلوچستان کی ٹریفک بند کردی۔
اوستہ محمد،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 4 ہندو تاجروں کو لوٹ لیا
اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چار ہندو تاجر کو لوٹ لیا انجمن تاجران اوستہ محمد کے صدر وریام بیگ انجمن تاجران رحیم آغا گروپ کے صدر عبدالجبار تنیہ ہندو برادری کے مکھی نانک سنگھ کی قیادت میں بدامنی کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ پولیس انتظامیہ کے۔