پنجگور: پنجگور کے معروف سیاسی رہنماء اور ٹرانسپورٹ سپریم کونسل کے صدر آغا شاہ حسین بلوچ نے کہا کہ مکران میں ایران تیل اور خوردنی اشیاء کے کاروبار کو محدود کرکے اسٹیکر اور ٹوکن کے نام پر غریب عوام کو دربدر کرنا انتہائی ظلم اور مکران کے عوام کی معاشی قتل کے مترادف ہے مکران کے لاکھوں عوام کی زرائع معاش کا واحد زرائعہ ایرانی بارڈر ہے .
پسنی: چیف سیکرٹری بلوچستان اور پلاننگ کمیشن کے وفد کا دورہ پسنی ایک بار پھر ملتوی کردیا گیاتفصیلات کے مطابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کی گزارشات پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پسنی جیٹی سے متعلق وفد کو پسنی کا دورہ کرنے اور عوام سے براہ راست بات چیت کرنے کا حکم دیا تھا وفد جو آج کے دن پسنی آنے والا تھا رات کو اچانک پروگرام منسوخ کردیا گیا اور کل بروز اتوار پروگرام کا دن رکھا گیا تھا لیکن آج دوبارہ یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا۔واضح رہے کہ آج بروز اتوار کو ایم این اے محمد اسلم بھوتانی بھی پسنی آرہے ہیں۔پروگرام کے منسوخ ہونے پر ماہی گیروں میں مایوسی پھیل گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ پسنی جیٹی پر سیاست کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔
خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد نے کہاہے کہ معیار و میرٹ پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں ہے ،انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی کوششیں بدستور جاری رکھی جائیں گی،ذمہ داریوں کا احساس کرنے اور اسے نبھانے کے لئے تمام شعبوں کو ہدایات جاری کردیئے گئے ہیں.
تمپ: تمپ میں گھر پر ڈکیتی، مسلح افراد عورت پر بندوق تان کر نقدی، زیور سمیت دیگر سامان لے اڑے۔ تحصیل تمپ کے علاقے دازن چیری بازار میں جمعہ کی شب مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر وہاں سوئی عورت(ل) پر بندوق تھان کر ان پر تشدد کیا اور ان سے نقدی، دو موبائیل فون اور سونا لوٹ لیے۔
ڈھاڈر: ڈھاڈر میں دن دہاڑے ہندو تاجر ہنداراج کی دکان میں ڈکیتی مسلح افراد نے اسلحہ کی زور پر تاجر جو زدوکوب کرکے قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے واقعہ کے بعد ہندو برادری اور عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی: پیپلز پارٹی کے نئے منتخب صوبائی صدر وسابق وفاقی وزیر میر چنگیز جمالی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو اور سینئر قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار اور 2023کے الیکشن کے لئے جو زمہ داریاں سونپی ہیں اس کو پورا کرنے کے لئے ابھی سے ہی کام کا آغاز کردیا ہے۔
خضدار: خضدار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق لیویز کے مطابق ثناء اللہ ولد ٹکری اللہ بخش قوم خدرانی نائب قاصد لیبر ڈیپارٹمنٹ پھیشی کپر سے خضدار اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔
دالبندین؛ پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کاروائی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد غیر ملکی مغوی بازیاب ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی نے تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی۔
ژوب: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے او کی جانب سے کوہ سلیمان رینج میں چلغوزہ پروسیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا گیا اور مختلف کمیونیٹیز میں فیول ایفی شنسی اسٹووز اور گیسی فائرز بھی تقسیم کیے گئے۔