دالبندین: دالبندین کے قریب پاک ایران آرسی ڈی شاہراہ پر ڈاکووں سرکاری بینک کے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔بینک ذرائع کے مطابق تفتان سے دالبندین لانے والے کیش کو 72 لانڈھی کے قریب ڈاکووں نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار نعمت اللہ کو شدید زخمی جبکہ بنک کیشیر محمد اقبال ودیگر کو زدکوب کرکے زخمی کردیاتھا اور پانچ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے .
Posts By: نامہ نگار
خضدار، عثمان کاکڑ کی انتقال پر سوگ کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے
خضدار: بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی انتقال پرسوگ میں صوبے بھر کی عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوئے خضدار میں بھی خضدار بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا اور مقدمات کی پیروی نہیں کی علاوہ ازیں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی میت جب کراچی سے خضدار پہنچی تو خضدار بار کے وکلا نے ان کا استقبال کیا اور میت پر پھول نچھاور کئے گئے
گنداواہ،ضلعی الیکشن کمشنر آفیسرکی زیرصدارت ووٹ اندراج کے حوالے سے اجلاس
گنداواہ : ضلعی الیکشن کمشنر آفیسر جھل مگسی محمد حسن چاچڑ کی سربراہی میں الیکشن آفس گنداواہ میں ووٹر اندراج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں الیکشن آفیسر محمد اسماعیل، ڈیٹا انٹری آپریٹر سعید احمد،سب اسسٹنٹ عمران علی ڈاکٹر محمد فاروق لاشاری، علی حسن مگسی، اقلیتی برادری سے گردھاری لعل عرف بے ۔
عثمان کاکڑ کی رحلت سے بلوچستان ایک عظیم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا’شفیق ساسولی
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی نے کہاکہ عثمان کاکڑ کی رحلت سے بلوچستان ایک عظیم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا۔ شہید عثمان کاکڑ بلوچستان کی ایک بااثر آواز تھے، آج بلوچستان کی ایک موثر آواز دم توڑ گئی۔ ہم بحیثیتِ بلوچ قوم و پارٹی شہید کے خاندان، پارٹی اور پشتون قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شہید کی خلاء ہمیشہ رہے گی، دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی و ارفع مقام عطا فرمائے اور خاندان، پارٹی و بلوچ اور پشتون قوم کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔
حکومتی ترجمان کے الزامات من گھڑت ہیں ،73سال سے اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے عوام کا استحصال کررہی ہے ‘ نواب رئیسانی
مستونگ: چیف آف سراوان و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صدیوں سے چلے آ رہے ہمارے قبائلی رسم و رواج میں دستار کی بہت بڑی اہمیت ہے دستار محظ چند گز کپڑے کا نام نہیں بلکہ اس میں معاشرے کو سنوارنے امن بھائی چارے اتحاد و اتفاق تنازعات کی خاتمے ایک دوسرے کے لیئے محبت سمیت دیگر معاشرتی مسائل کی حل موجود ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سارنگزئی قبائل کے رئیس مرحوم رئیس شیر احمد سارنگزئی کے بھتیجے حافظ یاسر عرفات سارنگزئی کی بحیثیت رئیس رسم دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کاشتکاروں کو بیج اورزرعی آلات رعایتی قیمتوںپرفراہم کرناخوش آئندعمل ہے، زمینداران
صحبت پور: وزیراعظم پاکستان کے زرعی شعبے کی بہتری کیلئے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کاشتکاروں کا بیج اور زرعی آلات ریاعتی قیمتوں پر فراہمی ایک خوش آئنداقدام ہے ۔محکمہ زراعت کے تھروسبسڈی پر کاشتکاروں کو زرعی آلات ٹریکٹر، تھریشراوردیگرآلات سمیت مختلف قسم کے بیج ،چاول فراہم کیئے جارہے ہیں ۔
مستونگ’خواتین اساتذہ کی وین پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام گزشتہ روز مستونگ کے علاقہ پڑنگ آباد کے ایریا میں خواتین اساتذہ کی اسٹاف وین پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے خلاف سراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈرز اٹھا رکھیں تھے ۔
اوتھل ،موٹرسائیکل حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا
اوتھل: اوتھل میں موٹرسائیکل کے ٹائر میں برقع پھنسنے کے باعث مو ٹر سائیکل سے گر خا تون جاں بحق بچہ زخمی۔
ڈیرہ اللہ یار، شبیرکھوسہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثاء اور ٹیکسی ڈرائیورز کااحتجاج
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں ٹیکسی ڈرائیور شبیر کھوسہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء اور ٹیکسی ڈرائیورں کا احتجاج زیرو پوائنٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو جانے والی ہر قسم کی ٹریفک بند کردی گئی
بلوچستان حکومت نے تمام جمہوری روایات کو پامال کردیا ،صادق عمرانی
ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان حکومت کی جانب سے بجٹ میں اپوزیشن کو نظر انداز کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کے وزرا اراکین اتحادیوں میں غیر منصفانہ تقسیم سے بلوچستان اسمبلی کی تاریخی روایات کو پامال کرنے کے مترادف ہے تاہم وزیراعلی بلوچستان کو جوتے مارنے کا عمل پارلیمانی اور قبائلی روایات کے منافی اقدام قابل مذمت اقدام ہے پیپلز پارٹی دور حکومت میں وزیراعلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے حزب اقتدار اور اپوزیشن میں تفریق ختم کرکے تمام اراکین میں برابری کے بنیادوں پر فنڈز تقسیم کیئے گئے بلوچستان کا بجٹ باپ نے بیٹوں کو کمیشن اور کرپشن پر عبور حاصل کرنے کیلیے تقسیم کیا ہے۔