خواتین اساتذہ پر حملہ اسلامی، بلوچی اور تمام اقدار کے خلاف ہے، سردار کمال بنگلزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈھاڈر: اقوام بنگلزئی کے سربراہ سابق ممبر نیشنل اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دین اسلام جو کہ امن کا دین ہے اس میں خواتین اور اساتذہ کا بہت بڑا اور مقدس مقام ہے اور ہمارا قبائلی بلوچی روایات جو کہ مکمل طور پر اسلام اور شریعت کے مطابق ہیں اس میں خواتین کے حقوق اور احترام انتہائی زیادہ ہیاگر 100 بندوں کا قاتل بھی اپنے خواتین کے ساتھ جا رہا ہو تو بلوچی و اسلامی رواج و اقدار کے مطابق کوئی اس کو ہاتھ نہیں لگا سکتا.

خواتین اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے’اسلم بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اسلم بلوچ نے پڑنگ آباد مستونگ کے مقام پر خواتین اساتذہ پر فائرنگ کرکے خواتین اساتزہ کو زخمی کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے واضع کیاہے کہ بلوچستان میں تعلیم کو روکھنے کیلئے ایسا عمل کیاجارہاہے تعلیمی ترقی کو روکھنے کی اس عمل کا سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،اس سے قبل وڈھ میں خواتین کو بازار سے روکھنے کا واقع پیش آیا اور بعد ازاں مستونگ میں خواتین اساتذہ پر فائرنگ کی گئی۔

خضدار ‘ مزدور اتحاد کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: مزدور اتحاد خضدار کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے جھالاوان میڈیکل کالج و دیگر تعلیمی اداروں کے حوالے سے سازشوں کے خلاف ریلی کی قیادت چئیرمین مزدور اتحادمحمد اسماعیل زہری کررہے تھے ریلی میونسپل کارپوریشن سے برآمد ہوکر مختلف شاہراحوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کرگیا.

خضدار ‘ ٹریفک کے مختلف حادثات دو افراد جاں بحق پانچ زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدارٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دونوجوان جاں بحق پانچ شدید زخمی پولیس کے مطابق جمعہ کی شام زیدی روڈ پر دوموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آفتاب ولد عبدللہ ساکن فیض آباد خضدار موقع پر جاں بحق دوسرے واقعہ میں کھوڑی کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں امان اللہ ولد فقیر محمد سکنہ زیرینہ کھٹان خضدار جاں بحق جبکہ زخمیوں میں بابل نزیر احمد فضل محمدچنگیزاور محمد زیب شامل ہیں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا زخمیوں کوگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا بعد ازاں ایک شدید زخمی بابل کو کراچی منتقل کیا گیا

پنجگور،وشبود میں ہماری اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے’سعود احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور خدابادان کے رہائشی سعود احمد ساسولی، ظفر علی ساسولی، فیصل نصیر ساسولی، عبدالحمید بلوچ، حمل ساسولی، حاجی اویس احمد، پرویز بلوچ ساسولی، ظہیر احمد ساسولی نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہوئے کہا کہ وشبو دسے متصل علاقہ پاردان کور سے بشام کور تک کی زمینیں جوکہ ہمارے آباؤ اجداد کی ملکیت ہیں اور یہ زمینیں ہمارے دو خاندان کے سربراہان محمد سلیم ساسولی اور میر امان اللہ بلوچ کے نام پر 1990 کو الاٹ ہوچکے ہیں۔تمام دستاویزات اور قانونی کاغذات حکومت اور ہمارے ریکارڈ میں موجود ہیں۔

اپوزیشن کی اپیل پر قومی شاہراہیں بند رہیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اندرون بلوچستان: اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر آج صبح صوبے بھر میں شاہراہوں کو بند کرکے احتجاج کیا گیا جس مسافروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ خضدار، چمن کوئٹہ، تفتان کوئٹہ سمیت کوئٹہ کو ملانے والے تمام شاہراوں پر دھرنا دیا گیا۔ جمعرات کو متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر روکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کیا گیا.

ڈیرہ اللہ یار ’طوفانی بارشیں مواصلات کا نظام درہم برہم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں گزشتہ شب تیز طوفانی ہواوں کیساتھ موسلادھار بارش نے ترقیاتی منصوبوں کی قلعی کھول کر رکھ دی شہید مراد کالونی ریلوے کالونی اور بلوچ کالونی میں گھروں اور گلیوں میں دو فٹ تک بارش کا پانی جمع ہوگیا بجلی کا نظام درہم برہم درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر پڑے ہیں دیہی علاقوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں مون سون اسپیل کی پہلی بارش نے تباہی مچا دی ہے

مظلوم و محکوم اقوام کی امیدیں پارٹی سے وابستہ ہیں ، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین:  بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے عوام کی امید کی کرن ہے مظلوم و محکوم اقوام کو پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں بلوچستان کے جملہ مسائل کو چھ نکات کی صورت میں پارٹی نے پیش کرکے حقیقی جماعت ہونے کا ثبوت دیا ، پارٹی کے ایم این اے اور سابقہ سینیٹر کے فنڈز سے ضلع چاغی میں دو ارب روپے کے لگ بھگ ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں ، ضلع چاغی میں پارٹی کو ازسرنو منظم کرکے مزید مضبوط بنائیں گے ۔

لالا صدیق کی بلوچ قوم ، صحافت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، میر سعید مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء و سیاسی و قبائلی شخصیت میر سعید احمد مینگل نے صحافیوں کی دعوت پر پریس کلب نوشکی کا دورہ کیا حاجی عبد المجید بادینی کانفرنس ہال،لالا صدیق بلوچ لائبریری،ماما خدابخش مینگل اسپورٹس روم اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا صحافیوں کے ساتھ علاقائی قبائلی سیاسی و سماجی مسائل و صورتحال پر بات چیت کی، اس موقع پر پریس کلب کے صدر حاجی طیب یلانزئی نے انہیں پریس کلب سے متعلق بریفنگ دی۔ میر سعید مینگل نے کہا مجھے پریس کلب نوشکی کے صحافیوں کی اتحاد و اتفاق پریس کلب کی خوبصورت بلڈنگ اور سہولیات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔