نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء و سیاسی و قبائلی شخصیت میر سعید احمد مینگل نے صحافیوں کی دعوت پر پریس کلب نوشکی کا دورہ کیا حاجی عبد المجید بادینی کانفرنس ہال،لالا صدیق بلوچ لائبریری،ماما خدابخش مینگل اسپورٹس روم اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا صحافیوں کے ساتھ علاقائی قبائلی سیاسی و سماجی مسائل و صورتحال پر بات چیت کی، اس موقع پر پریس کلب کے صدر حاجی طیب یلانزئی نے انہیں پریس کلب سے متعلق بریفنگ دی۔ میر سعید مینگل نے کہا مجھے پریس کلب نوشکی کے صحافیوں کی اتحاد و اتفاق پریس کلب کی خوبصورت بلڈنگ اور سہولیات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔
اوستہ محمد : اوستہ محمد قصابوں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل مٹن اینڈ بیف یونین کی کال پر شہر کے تمام دکانیں بند تحصیل انتظامیہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹ لسٹ جاری کریں قصابوں کا معاشی قتل ہرگز برداشت نہیں کریں گے صدر منیر لہڑی کا مظاہرین سے خطاب۔ میر مظفر خان جمالی نے کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج ختم کی تفصیلات کے مطابق مٹن اینڈ بیف یونین کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج میں قصابوں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا ۔
مستونگ: نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئرنائب صدر و سابق وزیرصحت میررحمت صالح بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چیئرمین اسلم بلوچ،ضلعی صدر نواز بلوچ بی ایس او پجار کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر ظفر بلوچ ملک غلام عباس نیچاری نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی ترجمان اور بلوچ ساحل وسائل کی نگہبان جماعت ہیں، قائد بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر بلوچ قومی تشخص بقا اور حق و حقوق کیلئے ہمہ وقت عملی میدان میں جدوجہد کررہے ہیں.
تفتان: ایرانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی 100پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 100پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 74،خیبر پختون خواہ 08، سندھ 12، ،آزاد کشمیر 02 اور بلوچستان04 شامل تھے۔
پنجگور: پنجگور نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار کے زیر اہتمام 11 جون کو شہید حمید بلوچ اور نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء مرحوم ڈاکٹر وزیر علی بلوچ کی یاد میں ایک تعزیعتی ریفرینس نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے رکن شیر علی بلوچ کی رہائش گا تسپ میں منعقد ہوا جس میں صلع بھر سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تعزیعتی ریفرنس میں شہید حمید بلوچ اور ڈاکٹر وزیر علی بلوچ کی سیاسی خدمات اور انکی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا
ژوب: مندوخیل قبائل کے زیر اہتمام افغان پوندوں کو لوکل سرٹیفکیٹ قومی شناختی کارڈ کی اجراء اور سمبازہ گل کچھ نادرا وین جانے کے خلاف نادرا آفس کے سامنے ٹائر جلا روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر احتجاجی مظاہرہ کیا شرکاء نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مندوخیل قبیلے کے معتبرین ملا احمد خان مندوخیل شاہ باران قومی جرگہ کے چیئرمین اختر شاہ مندوخیل جمعہ خان مندوخیل ملک نظر خان مندوخیل حاجی ارسلا خان سمیع اللہ بسم اللّٰہ اپوزئی اور دیگر نے کہ سب تحصیل سمبازہ میں مبینہ افغان پاؤندوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کے لئے جانیوالی نادرا کی گاڑی کو واپس بلایا جائے انہوں نے کہا کہ مذکورہ مبینہ افغان پاؤندوں نے مندوخیل کی زمینوں پر زور زبردستی قبضہ کر لیا ہے
ڈیرہ اللہ یار: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے نو منتخب صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا بجٹ اعداد و شمار کے ہیر پھیر کے سوا کچھ نہیں بجٹ سے غریب عوام کے بجائے سرمایہ داروں اور وزراء کو ریلیف دیا گیا نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کے بکھیڑے ادھیڑ دیئے ہیں عمران نیازی اور اس کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی
دالبندین : دالبندین کے مقامی زمینداران عبدالقادر نوتیزئی، حاجی عبدالکریم نوتیزئی، محمد اعظم نوتیزئی، رضا محمد نوتیزئی، رسول بخش نوتیزئی نے دیگر زمینداروں کے ہمراہ دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ دالبندین میں کلی ملک رسول بخش سمالانی کے مشرقی سائیڈ پر نوتیزئی قبائل کے جدی پشتی اراضیات واقع ہیں ۔