خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل باڈی کا اہم اجلاس آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین عبد الحمید ایڈوکیٹ کی صدارت میں مقامی ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہو ا، اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل باڈی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں شہر کے اجتماعی مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ غورو خوض کیا گیا اجلاس میں جھلاوان میڈیکل کالج کے منتقلی اور اس کو غیر فعال کرنے کی خدشات کو سرے فہرست رکھتے ہوئے کہا گیا۔
سبی : کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیزلہڑی نے کہا کہ افیسران اپنے حا ضریوں کو یقینی بنائیں اور ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا ئیں اور اپنے علا قے میں ترقیاتی اسکیمات کی بر وقت تکمیل اور معیاری مٹریل کے استعمال کو یقینی بنا ئیں سبی گرم ترین ضلع ہے یہاں پر شجر کا ری مہم کو کامیاب بنا نے کے لیئے درختوں کی نگرانی ضروری ہے تعلیم و صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،
پنجگور: جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہمارے پارٹی کا ایک اہم رکن مولانا عبدالحئی شہید ہوا اور شہادتیں ہماری تاریخ کا حصہ ہیں جمعیت خاردار رستوں پر چل کر ملک وقوم اور دین کی خدمت کا بھیڑا اٹھایا ہوا ہے پاکستان کی بقا اور اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنے کرنا ہمارا اصل مقصد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں مولانا عبدالحئی اور دیگر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد گرمکان کے مدرسے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران جمعیت کے دیگر رہنما سینیٹر مولانا مولانا فیض محمد۔
پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور کے زیراہتمام پارٹی میں نئے شمولیت کرنے والوں کیلئے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
دالبندین: دالبندین میں شدید گرمی معمولات زندگی بری طرح سے متاثر۔لوگ گھروں میں محصور۔تفصیلات کے مطابق دالبندین میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری گرمی کی حالیہ لہر کم ہونے کا نام تک نہیں لیتی جہاں پر اوسط درجہ حرارت 45سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڑ ہوتی ہے شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہونے لگی ہیں جبکہ امسال انوکھی قسم کی گرمی سے لوگوں کا واسطہ پڑ رہا ہے .
قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ قلات میں عوام کو زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے قلات میں پندرہ کروڑ روپے سے اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی قلات کے ہر گھر میں روشنی ہو گی صوبائی حکومت جام کمال کی قیادت میں تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغا عبدالکریم ہسپتال کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈھاڈر: ڈھاڈر گردنواح میں طوفانی ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارشوں نے تبائی مچا دی درجنوں درخت زمین سے اکھڑ گئے،متعدد بجلی اسٹریٹس لائٹس کے کھمبے بھی گر گئے طوفانی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈھاڈر اور گردنواح کے علاقوں میں شدید تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور یالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا طوفانی ہواؤںنے تبائی مچادی ہے۔
ڈھاڈر: ڈھاڈر،رند علی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی ہوٹل کے اندر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق باپ زخمی،پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جب محمد عمر ولد عبد اللہ اور عبد اللہ ولد محمد عمر کو نامعلوم افراد نے رند علی بازار کے پکی ہوٹل میںفائرنگ کرکے زخمی کردیا
پنجگور : پنجگور پروم کپ میں ہولناک ٹریفک حادثہ گاڑیوں میں اگ لگ گئی دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر سے 80 کلو میٹر دور پروم کپ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے