پنجگور‘مولانا عبدالحئی کے قاتلوں کی عد م گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور : سوردو سریکوران نوجوان اتحاد کی جانب سے شہید مولانا عبد الحئی بلوچ کی شہادت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ایک احتجاجی ریلی و ڈپٹی کمشنر پنجگور آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی و مظاہرے میں آل پارٹیز کے چیرمین بی این پی مینگل کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نزیر احمد سابق آل پارٹیزکے چیئرمین و جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ بی این پی عوامی کے سابق ڈسٹرکٹ آرگنائزر کیپٹن محمد حنیف بلوچ حاجی عبد العزیز بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ و سیاسی سماجی شخصیت آغا شاہ حسین و دیگر سیاسی سماجی رہنما بھی شریک تھے.

سبی، سورج آگ برسانے لگی، شاہرائیں سنسان، معمولات زندگی متاثر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: سبی اور گردو نواح کے علاقے گذشتہ چند روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ،گرمی کے باعث دوپہر کو گلیاں اور شاہرائیں سنسان لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں ،شدید گرمی کے باعث دوپہر کو چھوٹے بچوں کو دھوپ پر کھیلنے نہ دیں اورخود کو گرمی سے بچانے کے لئے اپنے سروںکو دھانپ کر رکھیں، ڈاکٹر علی احمد بلوچ کی شہریوں کو ہدایت ،تفصیلات کے مطابق سبی اور گردو نواح کے علاقے گذشتہ چار روز سے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہے

ڈھاڈر،سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 45ڈگری سے بھی تجاوز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈھاڈر: ڈھاڈر،سورج آگ برسانے لگا،گرم ہواو ¿ں کے تھپیڑوں نے شہریوں کو گھروں میں مقید کرلیا،شدید جھلسا دینے والی گرمی میں برقی آلات نے کام کرنا چھوڑ دیاٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ،بجلی کی ٹرپنگ سے عوام تنگ آگئے،برف،جوس ،کولڈ ڈرنکس والے دکانوں میں عوام کی دلچسپی ڈاکٹروںکی عوام کو او آر ایس ملا پانی پینے کی نصیحت،تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر جوکہ ایشاءکی گرم ترین خطہ پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں گرمیوں کے سیزن میں شدید گرمی پڑتی ہے

سرکاری امور میں کوتاہی دکھانے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائیگی، ڈی سی کچھی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈھاڈر : ڈپٹی کمشنر کچھی صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ضلع کچھی کے سرکاری آفیسران عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں سرکار انکو عوامی خدمت کیلئے تنخوائیں دیتی ہے جوآفیسر امور سرکار میںکوتاہی دکھائے اسکے خلاف کاروائی کی جائیگی

خضدار لیویز فورس کی کارروائی‘منشیات برآمد‘پانچ ملزمان گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: لیویز فورس نے چالیس کلو منشیات کوئٹہ سے کراچی سمنگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی تین خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار لیویز زرائع کے مطابق اتوار کو زاوہ چیک پوسٹ کے مقام پر لیویز فورس نے ایک مشکوک فیلڈر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے چالیس کلو گرام منشیات چرس برآمد… Read more »

برآب چاہ کے عوام کیلئے آسانی فراہم کرنے پر ایف سی کے مشکورہیں، عارف محمدحسنی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین:  صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی اور ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی نے چاغی کے پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ کا دورہ کرکے وہاں قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔

دالبندین ، دو گاڑیوں میں تصادم 2افراد جھلس کر جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: دالبندین کے قریب یک مچھ کے علاقے میں مخالف سمت سے آنے والے دو ایرانی زامیاد پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھنے سے 2 افراد زندہ جل کر جاں بحق جبکہ 2جھلس کر شدید زخمی ہوگئے. لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے. واقعے کے بعد زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا ۔

تفتان سے اغواء ہونے والا محب اللہ کاکڑکو پشین سے بازیاب کرلیا، لیویز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تفتان:  لیویز فورس کی مستند معلومات کے بعد ضلع پشین لیویز تھانہ برشور میں مطلوب ملزم گرفتار اور مغوی کو لیویز فورس تفتان نے کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر رسالدار لیویز درمحمد کی سربراہی میں تفتان لیویز اہلکاروں ہیڈ محرر شہباز خان ، محمداسحاق،عبدالمالک،منیراحمد ،عطاء اللہ ،خدابخش ،محمد نعیم اور محمد برات نے ضلع پشین لیویز تھانہ برشور میں دفعہ 364 ت پ ، مقدمہ 08 کے مطلوب ملزم محمد اکرم کاکڑ کو کلی اسٹیشن سے گرفتار کر لیا اور مغوی محب اللہ کاکڑ کو بازیاب کر لیا

جھالاوان میڈیکل کالج کی منتقلی نہیں ہونے دینگے، انتظامیہ تعاون کرے ،آل پارٹیز ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار:  آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل باڈی کے اراکین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین عبد الحمید ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ سے ان کی دفتر میں ملاقات آل پارٹیز کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو جھلاوان میڈیکل کالج کی منتقلی اور غیر فعال کرنے کے خدشات کے بارے میں آگاہ کیا آل پارٹیز کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ جھلاوان میڈیکل کالج کے لئے حکومت بلوچستان نے سکندر شہید یو نیورسٹی کے قریب پانچ سو ایکڑاراضی مختص کرکے یہاں پر بو نڈری اور ہا سٹلز و دفاتر کی تعمیر شروع کی تھی اس پر کروڑوں روپیہ صرف ہو چکے ہیں

نجگور، جمعیت رہنماء کے قتل کیخلاف آل پارٹیز کی ریلی و مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور :  آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام پنجگور کے نائب امیر مولانا عبد الحئی کے شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ۔