تفتان: لیویز فورس کی مستند معلومات کے بعد ضلع پشین لیویز تھانہ برشور میں مطلوب ملزم گرفتار اور مغوی کو لیویز فورس تفتان نے کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر رسالدار لیویز درمحمد کی سربراہی میں تفتان لیویز اہلکاروں ہیڈ محرر شہباز خان ، محمداسحاق،عبدالمالک،منیراحمد ،عطاء اللہ ،خدابخش ،محمد نعیم اور محمد برات نے ضلع پشین لیویز تھانہ برشور میں دفعہ 364 ت پ ، مقدمہ 08 کے مطلوب ملزم محمد اکرم کاکڑ کو کلی اسٹیشن سے گرفتار کر لیا اور مغوی محب اللہ کاکڑ کو بازیاب کر لیا
خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل باڈی کے اراکین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین عبد الحمید ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ سے ان کی دفتر میں ملاقات آل پارٹیز کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو جھلاوان میڈیکل کالج کی منتقلی اور غیر فعال کرنے کے خدشات کے بارے میں آگاہ کیا آل پارٹیز کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ جھلاوان میڈیکل کالج کے لئے حکومت بلوچستان نے سکندر شہید یو نیورسٹی کے قریب پانچ سو ایکڑاراضی مختص کرکے یہاں پر بو نڈری اور ہا سٹلز و دفاتر کی تعمیر شروع کی تھی اس پر کروڑوں روپیہ صرف ہو چکے ہیں
پنجگور : آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام پنجگور کے نائب امیر مولانا عبد الحئی کے شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ۔
مستونگ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے زیراہتمام شہید کامریڈ منظور بلوچ کی چھٹی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہوا۔جس کے مہمان خاص بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ جبکہ اعزازی مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کی ممبر وضلعی صدر نواز بلوچ اور بی ایس او پجارکے مرکزی کمیٹی کیممبرظفراقبال بلوچ تھے تعزیتی ریفرنس سے زونل آرگنائزر شکیل بلوچ ضلعی سینئیر نائب صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ سنئیر رہنماء میر سکندر خان ملازئی رئیس ناصر بلوچ نثار بلوچ شکیل بلوچ رئیس ناصر سارنگزئی نصیب بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ۔
گدر: علاقہ گدر سے بڑے پیمانے پر گندم کی اسمگلنگ جاری علاقے سے گندم کی منتقلی ایک تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے،تفصیلات کے مطابق کئی سالوں سے ضلع سوراب کے سرکاری گودام خالی ہے جس کے باعث سوراب،گدر، جیوا،مولی،ماراپ سمیت دیگر علاقوں کے غریب عوام مہنگی داموں گندم خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ موجودہ دور میں گدر سمیت ضلع کے تمام علاقوں میں گندم کی درآمدات شروع ہوئی ہیں تو دوسری جانب یہاں گدر کے بیوپاروں کا۔
پنجگور : پنجگور میں مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار اور جمعیت علماء کا رہنما جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق بدھ کو پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل نصیر جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان پولیس اہلکار کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
پنجگور: پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس سابق چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ بی این پی مینگل کے ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سکریٹری حاجی عبدالعزیز جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ سابق امیر مولانا نورمحمد مدنی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر اغا شاہ حسین انجمن تاجران کمیٹی کے صدر حاجی خلیل احمد دہانی اور دیگر موجود تھے
اوستہ: اوستہ محمد شہر میں پینے کے پانی کی مصنوعی بحران اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ جعفرآباد و اوستہ محمد کے خلاف احتجاجی ریلی سرکردہ محمد صدیق عمرانی کی قیادت نکالی گئی ریلی مچھلی پل۔ جناح روڈ سے ہوتی ہوئی تحصیل روڈ اے سی آفیس کے سامنے دھرنیدیا گیا
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں تحصیل چاغی کے رہائشی نوجوان نسیم اللہ کی تاحال عدم بازیابی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال اغوا کاروں کی عدم گرفتاری اور مغوی کی عدم بازیابی قابل تشویش اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے.
سبی: بختیار آباد قومی شاہراہ پر تیز ررفتار کار نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردلی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت3 افراد جان بحق ہو گئے ہیں جن کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بختیار آباد کے قریب شیخو پور سے کوئٹہ جانے والی کار نے مچھ سے ڈیرہ مراد جانے والی موٹر سائیکل کو تیزرفتاری کے باعث ٹکر مار ڈالی .