مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر PARC اسلام آباد ڈاکٹر محمد منصور ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیقاتی و ترقیاتی سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر عبدالحنان سینئر سائٹیفک آفیسر میر آحمد عزیز کرد نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارو مدار اور مستقبل زراعت کے شعبے سے وابسطہ ہے تحصیل دشت کا علاقہ ملک بھر میں خشکابہ دالوں کی پیداوار کے لیے انتہائی موضوع اور منفرد مقام رکھتا ہے۔
گنداخہ:کھیرتھرکینال میں پانی مسائل کے حوالے سے حلقے کے ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی کی جانب سے زمینداروں کے ساتھ گوٹھ مہر اللہ خان پلال میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسین ایریگیشن کیرتھر کینال ظفر علی ایس ڈی او کریم بخش جویا ایریگیشن کے صوبائی صدر علی بخش جمالی میر مہر اللہ خان پلال عبدالحمید پلال، شوکت علی جمالی میر حسن جمالی ظفر علی پندارنی میر جمعہ خان مری غلام قادر رند ودیگر نے شرکت کی جبکہ ایس ایچ او گنداخہ رحمت اللہ قمبرانی ایس ایچ او ہیڈ باغ محمد انور گولہ بھی موجود تھے
صحبت پور: کنرانی محلہ کے مکینوں کی جانب سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور عملے کی جانب سے پانی کی مصنوعی قلت کیخلاف ریلی نکال کر احتجاجی مطاہرہ کیاگیا۔ریلی کی قیادت جمل خان کنرانی نے ریلی میں کنرانی محلہ صحبت پور کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینرزاور چارٹ تھے جن پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کیخلاف سخت نعرے درج تھے۔
کوہلو: نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محراب بلوچ کی صدارت میں پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا ایجنڈا کوہلو میں گیس و تیل و دیگر معدنیات کی تلاش اورحکومت کی جانب سے بغیر اعتماد کے مقامی لوگوں اور علاقے کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے تھا اجلاس میں صوبائی رہنما عرض بلوچ،ضلعی صدر محراب بلوچ، جنرل سیکرٹری علی نواز مری،مرزا غالب مری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس و تیل تلاش کرنے اور دریافت کرنے کے خلاف نہیں مگر آئین و قانون کی روح میں مقامی لوگوں،زمینداروں اور علاقے کو مکمل حقوق و رائلٹی و دیگر مراعات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
کوہلو: محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے کوہلو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے سنٹرز میں اضافہ کرکے40 سال سے زائد کے عمر کے افراد کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسینیشن کا حدف دیا ہے ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر شیر زمان مری کے مطابق کوہلو کے دورافتادہ علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے پانچ مزید سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
مچھ: بولان کی تفریحی مقام پیر غائب میں پکنک منانے کیلئے آنیوالے تین نوجوان گہرے پانی میں نہتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے انتظامیہ نے لاشیں نکال کر ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا تفصیلات کیمطابق بولان کی مقام تفریحی پیر غائب میں پکنک منانے کیلئے جانیوالے تین نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے
ٹنڈوالہیار: ٹنڈوالہیار میں چھوٹے بھائی کو ڈوبتا دیکھ کر بڑا بھی نہر میں کود گیا،دونوں بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کے پیارو لوند تھانے کی حدود میں واقع جمڑاؤ کینال میں 10 سالہ درشن پانی پینے کیلئے کینال میں اترا تو پائوں سلپ ہوجانے کے سبب ڈوب گیا جبکہ دوسرا بھائی 12 سالہ جوار میگھواڑ اسے دیکھ کر بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی جان کی بازی ہار گیا ۔
ڈھاڈر: ضلع کچھی کے علاقے کھٹن اور صبری میں قبائلی تصادم دو افراد جان سے گئے ایک زخمی لیویز کے مطابق منگل کے روزسب تحصیل کھٹن میں ایک قبائل کی دو گروہوں میں قبائلی تصادم ہوا فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص سجن خان ابڑوموقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شاہ میر زخمی ہوا ادھر ڈھاڈر کے قریب صبری کے علاقے میں بھی سید ان خان رائیجہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا وجہ عنادپرانی دشمنی بتائی جاتی ہے مذید کاروائی مقامی لیویز کررہی ہے۔
مستونگ: مستونگ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر پولیس کی گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد کا حملہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مستونگ کے علاقے میں چوتو کے مقام پرسٹی پولیس کی گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ معمول کی گشت پر تھے ۔
ژوب : آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اجمل اعوان کی قیادت می شہر میں امن و امان ، منشیات ، اشیاء خو ردونوش اور ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما جمال لالا اے این پی کے ضلعی صدر انور لالا جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حضرت گل صاحب جمعیت نظریاتی کے رہنما مولانا عبد الحمید مردانزئی نے خطاب کی۔ سیکریٹری کے فرائض باران کلیوال نے ادا کیے۔مظاہرے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نصیب اللّٰہ اور انتظامیہ کی کاروائی کو خوش آئند قرار دیا۔