بلوچستان کے عوام کیلئے پنجاب حکومت ہر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوہلو: رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ”پی ڈی ایم” میں شامل جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کررہے ہیں وزیراعظم کسی کو این آر او نہیں دینگے سابقہ حکمرانوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

25اکتوبر کا جلسہ نااہل حکمرانوں سے نجات دلائے گا، پی ڈی ایم مستونگ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم اجلاس جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ سعید الرحمان فاروقی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیصل منان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر حاجی نزیر سرپرہ تحصیل سینئر رہنماء میر سکندر خان ملازئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی فنانس سیکریٹری میر غفار جان مینگل ہیومن رائٹس سیکریٹری حاجی نزر جان ابابکی۔

جمہوریت کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی جمہوری پارٹی ہے جمہور اور حقیقی جمہوریت کی بالا دستی کی جدوجہد میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے آج بھی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوام کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے پر امن سیاسی طرز جدوجہد کے تحت ان قوتوں کے خلاف نبرد آزماں ہے جنہوں نے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مار کر جعلی نمائندوں کو عوام پر مسلط کر دیاہے یہی وجہ ہے کہ نام و نہاد حکمرانوں کو عوام سے کوہی ہمدردی نہیں۔

صوبائی حکومت کی طلباء کے ساتھ متعصبانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: بی ایس او (پجار) کے زونل صدر ناصر بلوچ مرکزی رہنماء بابل ملک بلوچ ظفر اقبال بلوچ نثار بلوچ شکیل بلوچ نصیب بلوچ ملک مشتاق بلوچ رئیس ناصر سارنگزئی نبی بخش بلوچ ودیگر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء کی لانگ مارچ میں پیروں میں زخمات پہنچنے اور حالات خراب ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومت کی طلباء کے ساتھ متعصبانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ڈھاڈر گردونواح میں سوئی گیس بحرانی کیفیت میں تبدیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈھاڈر: ڈھاڈر گردونواح میں سوئی گیس بحرانی کیفیت میں تبدیل،علاقہ مکین گیس نہ ملنے کی وجہ سے مجبوری میں بازار سے لکڑیاں خرید کر کھانا پکانے اور ناشتہ کرنے کا عادی بن گئے ہیں سوئی گیس کی صبح اور شام کے اوقات کار میں کم پریشر میں چھوڑا جاتا ہے جس سے ایک وقت کا کھانا بھی تیار نہیں ہوتا جبکہ شہریوں کو ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ ہزاروں کا بل تھما دیا جاتا ہے۔

تمام روشن خیال جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہیں، ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان و خصوصا رخشان ڈویژن کے غیور عوام 25اکتوبر کے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کر کے قوم و وطن دوستی اور باشعور ہونے کا ثبوت دے۔

ایرانی سیکورٹی فورسز نے 500 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تفتان:پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 500 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا

خضدار، مسافر ویگن الٹ گئی، 2افراد جاں بحق تین زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوراب: کوئٹہ سے خضدار جانے والی مسافر ویگن انجیرہ کے مقام پر کراسنگ کے دوران بے قابوہوکرالٹ گئی حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خضدار سے کوئٹہ جانے والی ویگن انجیرہ کے مقام پر کراسنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار خاتون مسافرمسمات (م)اور عبدالرؤوف نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ڈیرہ اللہ یار، رائس ملز تجارتی مراکز ممنوعہ اشیاء کے گودام میں تبدیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار چھالیہ کا گڑھ بن گیا کراچی اور اندرون سندھ اسمگلنگ جاری پولیس ایکسائز کی چشم پوشی بڑے بڑے نام ایرانی تیل کے بعد چھالیہ اسمگلنگ کے کاروبار میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں رائس ملز اور لائن کے ہوٹلوں کی دکانیں چھالیہ کے گوداموں میں تبدیل ہوگئے افغان سرحدی شہروں سے روزانہ کروڑوں روپے کا چھالیہ مسافر کوچز ودیگر ٹرانسپورٹ کے ذریعے ڈیرہ اللہ یار پہنچا کر گوداموں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

مولانا عادل کے قتل کیخلاف سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال، ٹریفک معمول سے کم رہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اندرون بلوچستان: مولانا عادل کے قتل کیخلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، خضدار میں چاغی بھاگ اور حب میں دکانیں بند اور ٹریفک معمول سے کم رہا،تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت کے خلاف علما ء کمیٹی کی مرکزی کال پر خضدار میں بھی مکمل شٹرڈاون رہا،شٹرڈاون کے باعث شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔