نوکنڈی: کوئٹہ تفتان شاہراہ کوہ دلیل کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی،دو افراد جان بحق،چار زخمی ہوگئے تفصیلات کمیطابق تفتان سے دالبندین جاتے ہوئے ہندو برادری کی کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث کوہ دلیل کے قریب الٹ گئی۔
نوکنڈی: کوئٹہ تفتان شاہراہ کوہ دلیل کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی،دو افراد جان بحق،چار زخمی ہوگئے تفصیلات کمیطابق تفتان سے دالبندین جاتے ہوئے ہندو برادری کی کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث کوہ دلیل کے قریب الٹ گئی۔
مستونگ: گرینڈ الائنس کے مرکزی چیئرمین حاجی محمد انور شاہوانی سینئر وائس چیرمین میر جلیل جان محمد شہی وائس چیرمین میر عبدالسلام سمالانی صوبائی صدر سردار طاہر جان ترین ممتاز قبائلی رہنماء حاجی جان محمد شاہوانی حاجی محمد عمر شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کی منظوری لانگ مارچ کے جدوجہدکے سلسلے میں ممکن ہواعوام کوزندگی عزیزہے شہداکی خون نے رنگ لے آئی ہم سے وعدہ کے مطابق شاہراہ پر کام شروع نہیں کیا۔
ڈیرہ مراد جمالی: سندھ کے علاقے تھر پارکر سے اقلیتی قبیلے اوڈھ برادری سے تعلق رکھنے والی درجنوں لڑکیوں کو شادی کی لالچ دے کر بلوچستان کے ضلع نصیرآباد اور شکار پور میں رکھنے کا انکشاف تھر پارکر پولیس غیر مسلم اوڈھ برادری کی گھروں سے بھاگی ہوئی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے نصیرآباد پہنچ گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد کے سیاسی وقبائلی شخصیت میر شوکت بنگلزئی کی کال اور قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی سے گزرنے والی قومی شاہراہ و سیوریج لائن کی تباہ حالی شہری و علاقائی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی و جلسہ کا انعقاد شہر میں مکمل شٹر ڈاون ٹائر جلا کر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا ہزاروں مظاہرین کا دھرنا، مسائل کے حل تک احتجاج کو جاری رکھنے سمیت کوئٹہ و اسلام آباد تک دھرنا دینے کا اعلان۔
نوشکی: نیشنل پارٹی بی ایس او پجار کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بیاد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو ڈسٹرکٹ ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ نائب صدر بیبرگ بلوچ نے کی اور ریفرنس کے مہمان خاص مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی تھے تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا اور میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کیلئے دعائیں مغفرت کی گئی اور ہال میں موجود شرکاء نے کھڑے ہوکر دومنٹ کی خاموشی اختیار کرکے۔
Posted by نامہ نگار & filed under بلوچستان, مزید خبریں.
سبی: شہید اسماعیل خان کاکڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور زرگروں کی عدم تحفظ کے خلاف سبی میں صرافہ ایسوسی ایشن کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ،میرامیر حمزہ زہری کی قیادت میں جناح روڈ سے سبی پریس کلب تک پیدل مارچ،ملزمان کی گرفتاری اور صرافہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق صرافہ ایسوی ایشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری نعیم رمضان کے اپیل پر بلوچستان بھر کی طرح ضلع سبی میں بھی شہید اسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن ضلع سبی کے چیئرمین میر امیر حمزہ زہری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مستونگ:ڈپٹی کمشنرمستونگ محبوب احمد اچکزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئر عائشہ زہری نے کھڈکوچہ میں بدرنگ لیویز پوسٹ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس قائم کرنے کیلئے جگہ کا معائینہ بھی کیا۔
ڈیرہ اللہ یار: نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ووٹ کی طاقت کو منوانے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی پارلیمنٹ کی بالادستی غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنا ہوگا رات کی تاریکی میں بنائی جانے والی پارٹیوں کے ذریعے عملی سیاسی جدوجہد کرنے والی جماعتوں کو دیوار سے لگانا ملکی مفاد کے خلاف اور جمہوریت پر شب خون کے مترادف ہے۔
صحبت پور: سابق صوبائی وزیرخوراک میراظہارحسین خان کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صحبت پور کیسکوکے عملے نے عوام کو جینامحال کردیاہے۔20/20گھنٹوں تک بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور50سے 51ڈگری سینٹی گریڈگرمی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی۔کیسکوسب ڈویژن صحبت پور کے SDOاور انکے عملے نے بھتہ خوری کو پروان چڑھادیاہے۔
مچھ: کرد قبیلہ کے نئے سردار کی دستار بندی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد تقریب میں سیدالسادات سائیں تیمور شاہ دوپاسی کرد قبیلہ کیوڈیرہ و ٹکری طائفہ جات اور بلوچستان کے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت اللہ پاک کی عطاء اور قوم کے اعتماد کو ہمیشہ قائم رکھوں گا باہمی جھگڑوں کا خاتمہ کر کہ قلم اور علم پر توجہ دونگا نومنتخب سردارحاجی ربنواز کردکا صحافیوں سے گفتگو کرد قبائل سالوں سے باہمی رنجشوں اور مسائل سے دوچار ہے۔