خضدار ضلعی مہتمم جنگلات اویس اکبر پسٹل کی گولی چلنے سے شدید زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: ضلعی مہتمم جنگلات اویس اکبر پسٹل کی گولی چلنے سے شدید زخمی۔ کراچی منتقل ذرائع کے مطابق خضدار جنگلات کے ضلعی آفیسر اویس اکبر پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چلنے شدید زخمی ہوا

ڈیرہ مراد جمالی، معصوم بچے سے زیادتی کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: ایس ڈی پی ڈیرہ مراد جمالی ملک غازی عبدالغفار سیلاچی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی سٹی پولیس تھانہ میں پانچ افراد نے ملکر تیرہ سالہ معصوم بچے شکیل احمد ابڑو کو زبردستی جنسی ہوس کا شکار بنا نے کے بعد بچے کی چیخ وپکار ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ایک گھنٹے تک شدید گرمی میں بچے کو کمرے میں بند کرکے زبان بند رکھنے دھمکیاں دیتے رہے بچے گھر پہنچتے ہی پورے واقعہ بیان کیا۔

ڈیرہ اللہ یار میں ٹریفک حا دثہ،دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں تیز رفتار ٹرالر نے گدھا گاڑی پر سوار دو افراد کو کچل ڈالا جمالی بائی پاس پر سندھ سے کوئٹہ کی جانب جانے والی ٹرالر نے تیز رفتاری کے دوران گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں گدھا گاڑی پر سوار دو افراد شاہنواز ولد دائم خان اور نذیر احمد ولد چاکر خان ہجوانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

6 ستمبر یوم دفاع تجدید عہد کا دن ہے،کرنل عبدالمجیدکاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوکنڈی: کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عبدالمجید کاکڑ نے کہا چھ ستمبر یوم دفاع تجدید عہد کا دن ہے جب پاکستان کی باہمت و مسلح افواج اور پر جوش و محبّ وطن قوم نے ہندوستانی جارحیت کے خلاف اپنے پیارے وطن اور قومی وقار کا دفاع کیا اس دن سے جْڑی انمٹ یادوں، یکجہتی کے عمدہ مظاہرے، ہمارے عظیم شْہداء اور بے مثال قربانیوں کو زمانے کی گرد کبھی دھندلا نہ سکے گی۔

ملک کی خارجہ وداخلہ پالیساں ناکامی سے دوچار ہیں،اے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: اے این پی کے مرکزی جوائینٹ سیکرٹری سردار رشید خان ناصر ضلعی صدر ملک منظور کاکڑ ایڈوکیٹ ودیگر نے لورالائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خارجہ د واخلہ پالیساں ناکامی سے دوچار ہیں جب تک ملک میں تمام ادارے ائین کے دائرے کار میں اپنا کام نہیں کرینگے ملک میں ائین اسمبلی عدلیہ اور میڈیا آزادانہ کردار ادا نہیں کر سکیں گے ملک میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کیئے بغیر کوئی بھی ادارہ ازادی کے ساتھ پرفارم نہیں کر سکتی۔

مستونگ حاصل بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس10 ستمبر کو ہو گا،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ کی سینئر باڈی کا اجلاس ضلعی صدر نواز بلوچ کی صدارت میں ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کہ مہمان خاص مرکزی رہنما اسلم بلوچ تھے۔اجلاس میں مرکزی صوبائی ضلعی اور تحصیلوں کے عہدیداروں و سینئر دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ فیصلے کی روشنی میں 10 ستمبر بروز جمعرات نیشنل پارٹی کے بانی بابائے جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

کوہلوکے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی کیلئے پولیس چیک پوسٹ قائم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: ایس پی کوہلو کیپٹن (ر) نوید عالم نے گزشتہ روز بوہڑی پٹرولیم سروس کے قریب ضلع میں داخلی اور خارجی گاڑیوں کی چیکنگ و ضلع میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس چوکی کا افتتاح کیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی میر حق نواز حسنی،لائن آفیسر ہزار خان،سی آئی انچارج عبدالمجید و پولیس کے دیگر افیسران واہلکاران موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی کیپٹن (ر)نوید عالم نے کہا کہ ضلع میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، قاسم مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: وزیر اعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم کے ممبران محمد قاسم مینگل ومحمد خالد سرپرہ کا دور نال مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ عوامی مفاد عامہ کے اجتماعی اسکیموں کی برقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت نامکمل اسکیمات کو ایک ماہ کے اندرمکمل کیا جائے ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر جاری ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ کررہے ہیں۔

بیلہ تھانہ میں پولیس کی تحویل میں مبینہ خودکشی کرنے والے کی تدفین کردی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: بیلہ پولیس تھانہ میں پولیس حراست میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے شکیل احمد سرمستانی بلوچ ولد بابو سرمستانی بلوچ کو کوئٹہ میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد بیلہ میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔جنازے میں سیاسی رہنماؤں، افسران، معززین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد جنازے میں شرکت کے لئیے امڈ آئی۔ پولیس کے مطابق مبینہ خودکشی کرنے والے شکیل احمد سرمستانی بلوچ ولد بابو بلوچ کی نعش گزشتہ شب کوئٹہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد بیلہ لائی گئی تھی۔