لورالائی: اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار رشید خان ناصر،ضلعی صدر ملک منظور کاکڑ ایڈوکیٹ ودیگر نے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خارجہ د واخلہ پالیساں ناکامی سے دوچار ہیں جب تک ملک میں تمام ادارے آئین کے دائرے کار میں اپنا کام نہیں کرینگے ملک میں آئین اسمبلی عدلیہ اور میڈیا آزادانہ کردار ادا نہیں کر سکیں گے ملک میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کیئے بغیر کوئی بھی ادارہ آزادی کے ساتھ پرفارم نہیں کر سکتا۔
دالبندین: عوامی فنڈز میں کرپشن،بھتہ خوری،بدامنی،اقرباء پروری،متعصبانہ سوچ، بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور نااہل عوامی نمائندوں کے خلاف بابائے چاغی پینل اور بڑیچ پینل کی جانب سے دالبندین بازار میں واقع شہید حمید چوک پر ایک بڑا عوامی جلسہ عام منعقد کیا گیا جس سے بابائے چاغی پینل کے قائد و سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی،سابقہ ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی،بڑیچ پینل کے قائد و سابقہ چیئرمین نوکنڈی حاجی میر عرض محمد بڑیچ،قبائلی شخصیات سردار اکبر جان محمد حسنی،ملک رحمت اللہ نوتیزئی،حاجی عبدالرحمان ریکی،حافظ شبیر آحمد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مستونگ: مستونگ شہر و گردونواح میں سوئی سدرن گیس کے پریشر میں کمی،بھاری بھرکم گیس بلوں اور گیس میٹروں کی تبدیلی کے خلاف سول سوسائٹی ضلع مستونگ کے چیئرمین زوہیب بلوچ ودیگر کے قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سلطان شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مستونگ شہر اور گردونواح میں گیس کی انتہائی ناقص پریشر جبکہ اکثر علاقوں میں گیس ناپید ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ دھاندلی زدہ کٹپتلی حکومت کو عوام پر مسلط کی گئی ہے عوام کو مزید سہولیات دینے بجائے پہلے سے دستیاب گیس بجلی پانی اور دیگر ضروریات زندگی کے سہولیات بھی چھین کر دانستہ طور پر عوام کو خوار و زلیل کرنے کی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
ڈھاڈر: بولان ندی میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا تفصیلات کے مطابق بولان کی خون خوار ندی نے اپنی بے رحمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی۔
مستونگ: سوئی گیس انتظامیہ کی ظالمانہ روش، مستونگ سٹی اور گردونواح کے علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، پریشر نہ ہونے کے برابر، معمولات زندگی بری طرح متاثرخواتین کو گھروں میں امور خانہ داری نمٹانے میں سخت مشکلات کا سامنا عوامی حلقوں کا گیس پریشر بڑھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بولان میں گیس پائپ لائن سیلاب میں بہہ جانے اور دوبارہ مرمت کے بعد مستونگ سٹی و گردونواح میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی زیادہ کم ہوا ہے۔جبکہ اس گرمیوں کی موسم میں مستونگ سٹی کے تمام علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابرہے۔
ڈیرہ اللہ یار: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی رابطہ میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ٹرانسپورٹ کے لیے نیا مکینزم لائیں گے معمولی منافع کے لیے انسانی جانوں سے کھیلنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹھڑی حادثے کے ردعمل میں اپنے جاری ایک بیان میں کیا۔
ڈیرہ اللہ یار: بچوں پر جنسی تشدد کے روک تھام کے لیے کام کرنے والی نجی تنظیم ساحل نے اپنی ششماہی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں چاروں صوبوں بلخصوص اسلام آباد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بچوں پر جنسی تشدد کے مجموعی طور پر 1489 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 785 لڑکیوں اور 704 لڑکوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
نصیر آباد: شہید حیات بلوچ کی بیہمانہ قتل کے خلاف نصیرآباد ڈویژن میں مختلف مقامات پر مظاہرہ امن ریلیاں نکالی گئیں، شہروں اور دیہاتوں میں شمعیں روشن حیات بلوچ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام جعفرآباد پریس کلب جھٹ پٹ سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے (ٹیمپل ڈیرہ) میں واقع بلدیہ گراؤنڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اللہ والا چوک پر شمیں روشن کئے گئے۔منجھو شوری میں بازار میں امن واک کیا گیا اور شہید حیات بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،اوستہ محمد میں بھی واقعہ کیخلاف پر سیاسی و سماجی رہنماؤں، سول سوسائٹی و دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے امن ریلی نکالی۔
دالبندین: دالبندین میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے گزشتہ شب کلی خدائے رحیم دالبندین میں محمد حسنی ہاؤس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وہاں سیکورٹی پر ماور پولیس اہلکار عبدالباسط زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا۔