
ڈیرہ مراد جمالی: پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی کے مین بازار سے گزرنے والی قومی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی چشم پوشی قابل جرم ہے بلوچستان کی عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں تاجر برادری عام شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔