کوہلو:لیویز کیو آر ایف نے بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ وگولہ برآمد کرلیا اور فائرنگ کے تبادلے میں سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں ملوث چارملزمان کو دھر لیا گیا ہے انچارج کیو آر ایف لیویز سبی زون رسالدار میجر شیر محمد مری نے کیو آر ایف زونل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیو آر ایف کی کاروائی میں برآمد اسلحہ و گولہ بارود اور گرفتار ملزمان کو پیش کرتے ہوئے۔
سبی: میونسپل آفیسر ز سبی کی جانب سے میونسپل کمیٹی سبی کے ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہیں کے فنڈز خورد برد کرنے کیخلاف میونسپل کمیٹی سبی کے مزدوروں نے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج اور بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بسیمہ: بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بی این پی بسیمہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ میں واشک کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسی زئی سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی ضلعی ڈپٹی سکر یٹری عبدالخالق بلوچ ضلعی کسان ومائیگری سیکرٹری محمد ایوب بلوچ مرکزی کونسلر و سینئر رہنما چچا مجیب عیسی زئی محمد اسلم عیسی زئی سمیت دیگر شریک تھے۔
چمن: چمن پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف جاری دھرنا مظاہرین کا پاک افغان باب دوستی کی جانب مارچ زیرو پوائنٹ پر دھرنا تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر شاہراہ پر 55دنوں سے جاری دھرنے کے شرکا جن میں مقامی تاجران آل پارٹیز لغڑی اتحاد شامل ہیں نے پاک افغان بارڈر باب دوستی کی جانب مارچ کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ پر دھرنا دیا۔
گنداواہ: تحصیل جھل مگسی کے علاقے گھار میں گزشتہ رات رشتے کے تنازع پر ماں بیٹے سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد قتل کردیے گئے۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جھل مگسی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی جاہ وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر آر ایچ سی جھل مگسی پہنچائی۔
بسیمہ: اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ ذاکر علی بلوچ نے لیویز لائن بسیمہ میں گرفتار ملزمان کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لیویز فورس بسیمہ اور ناگ کے جوانوں نے تحصیلداران ناگ اور بسیمہ رسالداران بسیمہ ناگ کی سربراہی میں لیویز انٹیلی جنس بیس پر دو مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے17 جولائی کو پیش آنے والے واقعہ بلوچستان یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر عبدالخالق ریکی اور اس کی۔
ڈیرہ مراد جمالی: محکمہ ماحولیات بلوچستان حرکت میں آگیا سالوں سے بغیر این او سی اور ایس او پی کی خلاف ورزی اور مزدوروں کی عدم سہولیات پر بارہ ملزکو عیدالاضحی سے قبل سیل کردی گئیں مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کے مناظر مل مالکان ساٹھ سال بعد ماحولیات کی ٹیم کو دیکھ حیران ہو گئے تفصلات کے مطابق ساٹھ سال بعد محکمہ ماحولیات بلوچستان کے اسٹنٹ ڈائریکڑ عبدالفتح خجک کو صوبائی سیکریڑی ماحولیات عبدالصوبر کاکڑ کو کارروائی کے احکامات جاری کیئے۔
دالبندین: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجاردالبندین زون کے بیان میں کہا گیا کہ سیندک پروجیکٹ میں ملازمین کے ساتھ جاری ظلم ذیادتیوں پر انسانی حقوق بلوچستان ولیبرتنظیموں کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔ بی ایس او پجار کے بیان میں کہا گیا کہ سیندک پروجیکٹ میں چائنیز منیجمنٹ پاکستانی آفیسران کے ساتھ مل کر ملازمین کا بدترین استحصال کررہے ہیں کمپنی میں خوف اور ڈرکاماحول پیدا کرکے ملازمین کو آواز حق سے روکنے کی پالیسی میں روزانہ اضافہ کی جارہی ہے۔
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے اپنے ایک بیان میں وڈھ میں ہندو تاجر نانک چند کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان کی سرزمین کو ایک مرتبہ پر خون سے نہلانے کی کوشش ہورہی ہیں جو کہ افسوسناک عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہندو تاجر کا قتل قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہیں۔
سبی: سبی اور اردگردکے علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادار بارش،سبی اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں درمیانی درجے کا سیلابی ریلہ،ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے سیلابی خطرات کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،فلیڈ کنڑول روم میں ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے اور باخبر رکھنے کے لئے عملہ 24گھنٹے موجود ہیں۔