بسیمہ: بلوچستان نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی صدر انجپروفیسر عبدالخالق بلوچ اور اس کے ساتھی عبدالرشید کو ان کے آبائی گاؤں تحصیل ناگ میں شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیف الرحمن عیسی زئی سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی میر محمد عارف ریکی۔
Posts By: نامہ نگار
مستونگ سے ٹڈل دل کا مکمل خاتمہ کردیاگیاہے،محکمہ زراعت کا دعویٰ
مستونگ: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی آفیسران وعملے کی دن رات انتھک محنت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت و پی ڈی ایم کی خصوصی تعاون سے ضلع مستونگ سے ٹڈی دل کا مکمل صفایاکر دیا گیا ہے۔تاہم زمینداروں کی شکایات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے محکمہ زراعت کے پاس اینٹی ٹڈی دل زہر اور اسپرے کے لیے مشنری دستیاب ہے۔
حکو مت کی جانب سے این ایف سی اور 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں، بی این پی
مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے کہ ریاست سیاسی کارکنوں کو سیاست اور سیاسی عمل سے دور رکھنے کے لیئے شازش کرکے گروہی مفادات میں الجھا رہے ہیں موجودہ حالات سیاسی کارکنوں کے لیئے بہت بڑا چیلنج ہے کہ وہ اپنے قومی شناخت قومی اختیار قومی ساحل وسائل کے لیئے عملی جدوجہد کو ترجیح دے۔
پاک افغان سرحد کی بندش کیخلاف دھرنا جاری احتجاجی مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت
چمن: ریلی پاک افغان بارڈر شاہراہ سے شروع ہوئی جو کہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوئی جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام نے شرکت کی احتجاجی جلسہ عام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ 4ماہ سے پاک افغان بارڈر بندکیا گیاہے جس کے باعث چمن کے ایک لاکھ سے زائد افراد نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔
حکومت صوبہ میں زرعی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، قمبر دشتی
کوہلو: سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کے کوہلو کے دورے کے موقع پرڈپٹی کمشنر کوہلو کے آفس میں اجلاس‘اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ‘ڈپٹی ڈائریکٹر زاعت سعید اللہ مری‘ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منجمنٹ دل ملک مری‘ڈائریکٹر پلانٹ اینڈ پروٹیکشن عارف شاہ‘ایم ایم ڈی آفیسر غلام قادر مری سمیت زمینداروں نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ز راعت انتہائی اہم شعبہ ہے۔
سیندک کا پرگولڈ پراجیکٹ میں کام کا دوبارہ آغاز
تفتان: سیندک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ میں خام مال بنانے کا کام 8 مہینے کے بعد دوبارہ بحال ہو گیا اس موقع پر سیندک پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل مینجمنٹ کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سیندک منصوبہ پاکستان اور چین کے گہری دوستی کا مظہر ہے، ایم آر ڈی ایل
نوکنڈی: سیندک کے مقام پر گولڈ اینڈ کاپر پراجیکٹ ایم آر ڈی ایل کمپنی کے چیئرمین خوشوپنگ نے کہا کہ سیندک پراجیکٹ پاکستان اور چین کی گہری دوستی کی ایک فخریہ مثال ہے جہاں پاکستانی اور چینی بھائیوں کیطرح کام کررہے ہیں جوکہ ہمارے لیے باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراجیکٹ کے ایک شعبہ سمیلٹر میں کام کے آغاز کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حکومت نے جدید طرز پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کردی ہے، پی پی ایچ آئی
ڈیرہ اللہ یار: پی پی ایچ آئی بلوچستان نے کومسیٹس اسلام آباد کے تعاون سے جعفرآباد کی پسماندہ تحصیل گنداخہ کے عوام کو جدید طرز پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب پورا کر دیا چوکی جمالی میں ٹیلی ہیلتھ کلینک کا قیام عمل میں لانے سے دور افتادہ علاقے کے عوام کی رسائی ماہر امراض ڈاکٹر تک ممکن بنا دی گئی پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز احمد جمالی اور کومسیٹس اسلام آباد کے مابین ایم او یو پر دستخط ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں جعفرآباد کی تحصیل گنداخہ کے دور افتادہ علاقے چوکی جمالی میں تاریخ کا پہلا ٹیلی ہیلتھ کلینک کا قیام عمل میں لایا گیا۔
منظور بلوچ کی قومی تحریک میں خدمات ناقابل فراموش ہیں
مستونگ: چیئرمین منظور بلوچ کی بلوچ قومی تحریک کیلئے خدمات کو کوئی ذی شعور شخص فراموش نہیں کرسکتا ظلم ناانصافی کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت رہے ڈکٹیٹر کے سخت دور میں یا دیگر کسی بھی سخت دور میں کبھی بھی انکے پاوں نہیں لرزے اور کسی قربانی سے پیچے نہیں ہٹھے شہید چیئرمین منظور بلوچ کی جدائی سے بلوچستان کے سیاسی ماحول اور بلوچ قومی تحریک میں بہت بڑاخلاء پیدا ہوگیا۔
ڈیرہ اللہ یار اور ہرنائی میں بارش سے سیلابی ریلے نشیبی علاقے زیر آب، اکثر سڑکیں بہہ گئیں
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار اور ہرنائی میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ مون سون کی پہلی بارش سڑکیں گلی محلے تالاب بن گئیں دیہی علاقوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع سم نالوں میں طغیانی آنے سے بیشتر علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بڑھ گیا میونسپل کمیٹی نے سکر مشین کے ذریعے نکاسی آب کو یقینی بنا کر پہلے مرحلے میں اہم سڑکوں اور گلی محلوں میں آمدورفت بحال کروادی ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں پیر کی علی الصبح گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ مون سون کی پہلی بارش ہوئی۔