تربت: آن لائن کلاسز کے خلاف بی ایس او کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے آن لائن کلاسز اور ایچ ای سی کے پالیسیوں کیخلاف تربت میں شہید فدا چوک پر سہ روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے کیمپ میں شرکت کرکے طلبہ سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔