ماشکیل(نامہ نگار)نیشنل پارٹی ضلع واشک نے ایک بیان میں موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی نہیں بلکہ کرجرائم پیشہ اور ڈاکووں کا راج قائم ہے۔ انھوں نے کہا ہر جگہ قتل وغارت گری اور ڈاکو راج ہے حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہا۔
Posts By: نامہ نگار
اے سی ڈیرہ بگٹی کے زیر صدارت ٹائیگر فورس کا اجلاس،کرونا کا کوئی علاج نہیں عوام احتیاط کریں
ڈیرہ بگٹی:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی شاہ نواز بلوچ کی سربراہی میں وزیر اعظم عمران خان کی کی جانب سے قائم کردہ ٹائیگر فورس کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جس نے دنیا بھر کے بہت سے ممالک میں تبائی مچائی ہوئی ہے اب پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے
واشک، ڈنک واقعہ کے خلاف مظاہرہ، خاتون پر حملہ بلوچی روایات کے خلاف ہے، سول سوسائٹی
واشک(نامہ نگار) واشک میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈنک تربت میں دوران ڈکیتی ایک خاتون کا قتل اور انکی بچی برمش کو زخمی کرنے والے واقع کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
ڈیرہ اللہ یار، مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جعفرایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا مال بردار ٹرین بلوچستان سے سندھ جارہی تھی کہ ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی پہلی بولی کے اگلے دونوں پہیے پٹڑی سے اتر گئے مال بردار ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
فروغ نسیم بعض معاملات میں پیشہ ورانہ روایات پر سیاست کو حاوی کرلیتے ہیں، امان اللہ کنرانی
صحبت پور: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرسینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف دائرصدارتی ریفرنس کو کالعدم قراردینے کی آئینی درخواستوں کی سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ کی سماعت کے موقع پر پیش ہونے کیلئے بذریعہ سڑک کوئٹہ سے اسلام آبادروانہ ہوگئے۔
چاغی میں ٹڈی دل کی کاشتکاروں کے فصلات پر یلغار
چاغی(نامہ نگار) چاغی وگردونواح میں ٹڈی دل کی کاشتکاروں کے فصلات پر یلغار جاری چاغی کے علاقے آمین اباد لجے،لشکراپ،شے سالار زمین بند میں زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا تربوز خربوز پیاز سمیت دیگر فصلات پر مسلسل ٹڈل دل کے حملے جاری ہیں
جھل مگسی، کرونا سے ایک سخص کی ہلاکت کے بعد ہندو محلہ سیل
گنداواہ: تحصیل جھل مگسی کے ہندو کمیونٹی کے سچونندکورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔جھل مگسی کے ہندو محلہ کو باقاعدہ سیل کردیا۔انتظامیہ جھل مگسی کی جانب سے پورے ضلع کو تین دن کیلئے لاک ڈاون کردیا ہے۔
فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس واپس لیا جائے،امان کنرانی
صحبت پور: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرسینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آج سپریم کورٹ کے معززجج جناب جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو ایک سال مکمل ہوگیاہے۔جس پرہماری باڈی نے اس بدنیتی پرمبنی ریفرنس کیخلاف بروقت سب سے پہلے مذمتی قراردادمنظورکرتے ہوئے۔اس کو فوری طورپرواپس لینے کا مطالبہ کیا۔
بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں، ہاشم نوتیزئی
دالبندین: بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں محدود فنڈز سے تمام علاقوں کو یکساں ترجیح دی ہیں انشاء اللہ آنے والے پی ایس ڈی پی میں مزید اسکیمیں منظور کرکے حلقے کا ترقیاتی کاموں کو جاری رکھیں گے۔
ٹڈی دل نے جھل مگسی، گنداواہ میں تباہی مچادی، زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان
گنداواہ : ضلع جھل مگسی گنداواہ میں ٹدی دل نے کھڑی فصلوں کو تباہ کردی اورزمیندار کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔ٹدی دل نے پوری باغات و فصلیں اور زراعت کو تباہ کردی ہے