
دالبندین: بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں محدود فنڈز سے تمام علاقوں کو یکساں ترجیح دی ہیں انشاء اللہ آنے والے پی ایس ڈی پی میں مزید اسکیمیں منظور کرکے حلقے کا ترقیاتی کاموں کو جاری رکھیں گے۔
دالبندین: بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں محدود فنڈز سے تمام علاقوں کو یکساں ترجیح دی ہیں انشاء اللہ آنے والے پی ایس ڈی پی میں مزید اسکیمیں منظور کرکے حلقے کا ترقیاتی کاموں کو جاری رکھیں گے۔
گنداواہ : ضلع جھل مگسی گنداواہ میں ٹدی دل نے کھڑی فصلوں کو تباہ کردی اورزمیندار کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔ٹدی دل نے پوری باغات و فصلیں اور زراعت کو تباہ کردی ہے
صحبت پور:ٹڈی دل نے دیھ کنرانی، دیھ لاشاری،دیھ گاجانی،دیھ بروہی، پہنورسنہڑی، ملگزاز،مانجھی پور،فریدآباداورصحبت پورمیں اپنے پنجے گاڑھ کرکاشتکاروں کو انتہائی نقصان پہنچایا،ٹڈی دل نے ان علاقوں میں گندم،سرسوں،چنہ،مٹر،دیگرفصلوں اور سبزیوں و پھلوں کو نقصان پہنچایا۔
بھاگ:جاموٹ قومی موومنٹ بھاگ کے زیر اہتمام پینے کے صاف پانی کے مسلے کے حل کے لیے آل پارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا آل پارٹیز کے اجلاس کی صدارت ماما عبدالستار بنگلزئی نے کی جس میں جمعیت علماء، اسلام نیشنل پارٹی، جاموٹ قومی موومنٹ،
مستونگ: ظلم و سفاکیت کی انتہاء، مستونگ کے نواحی علاقہ میں درندہ صفت شخص نے 8 سالہ معصوم بچی کو جسمانی تشدد کے بعداپنی ہوس کا نشانہ بنا کر معصوم بچی کی زندگی تباہ کر دی معصوم بچی سے زیادتی کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے تاہم لیویز فورس کی بر وقت کامیاب کاروائی میں ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ درینگڑھ کے قریبی علاقہ ہئیرکش میں درندہ صفت ثناء اللہ نامی لڑکا نے اپنے پڑوسی کے ایک 8 سالہ معصوم بچی کو زبردستی قریبی پہاڑ لے جا کر جسمانی تشدد کے بعد جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا زیادتی کے شکار معصوم بچی نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے حوالے سے اپنی والد اور گھر والوں آگاہ کر دی۔
نوکنڈی: سیندک پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی ایم سی سی ریسورس ڈویلپمنٹ لمیٹڈ (ایم آر ڈی ایل) نے اپنی آبائی کمپنی میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا (ایم سی سی) کے تعاون سے سیندک اور آس پاس کے 6 دیہاتوں کے 400 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ ایم آر ڈی ایل سیندک کے دفتر کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق، راشن کی تقسیم کے پروگرام میں ایم آر ڈی ایل کے صدر مسٹر ڑانگ ڑیجن نے کہا کہ “میں سیندک کو اپنا دوسرا گھر اور آس پاس کے دیہات کے لوگوں کو اپنا بھائی مانتا ہوں،” انہوں نے مزید کہا، “میرے خیال میں ہم ایک کنبے کی طرح ہیں۔
گنداواہ: گنداواہ میں گرمی میں لاک ڈاون میں بجلی کا بحران جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے گھریلو صارفین عوام اور تاجر برادری سخت پریشان ہیں۔بجلی کی فراہمی میں مشکلات اور باربار ٹرپنگ سے برقی آلات کا جلنا معمول بن گیا۔تفصیلات کے مطابق گنداواہ جوکہ بنیادی طور پر مرکزی تجارتی شہر ہے۔پورے تحصیل کے علاوہ سب تحصیل میرپور کے عوام محنت مزدوری کیلئے گنداواہ آتے ہیں۔
چاغی:چاغی شے سالار میں زمین کے تنازعے پر امیرزئی (مینگل ) قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم پانچ افراد شدید زخمی
چاغی: تیز رفتار موٹر سائیکل کے ٹکر سے ایک بچہ جان بحق تفصیلات کے مطابق چاغی فٹ بال گراونڈ کے قریب روڈ پر منچلوں کے تیز رفتاری کے باعث بواہز ہائی کلی سخی پیر محمد درانی کے طالب علم کو کچل دیا
صحبت پور: علاقے کے بااثرزمینداراوراس کے بیٹے نے اپنے ذاتی غنڈوں کے ہمراہ ہمارے گھروں پردھاوابولا،خواتین،بچوں اور بوڑھوں کوتشددکا نشانہ بناکزخمی کیا۔اور کافی ٹائم تک ہمارے گھروں کے اوپرفائرنگ کرتے رہے۔بااثرزمیندارنثاراحمدکھوسہ ہمیں اپنی زمین سے بے دخل کرنااورزمین پرقبضہ کرناچاہتاہے۔آباؤ اجدادسے یہ زمین ہماری ملکیت ہے۔