اوستہ محمد،میونسپل کمیٹی ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: میونسپل کمیٹی ایمپلاز یونین اوستہ محمد کے صدر عبدالخالق بنگلزئی جنرل سیکرٹرئی ممتاز علی کلاچی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے عید کی تخواہیں نہ ملنے عیدی اعزازیہ.پینشن گریجوئٹی ریٹائرڈ ملازمین اور بیوہ عورتیں کو رقم کی عدم ادائیگی فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی نہ کرنے اور ڈیلی ویجزملازمین کی تخواہیں نہ دینے کے خلاف آج تیسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی کیمپ جاری ہیں۔

پنجگور کے ترجمان نے پنجگور میں بدامنی قتل غارتگری عروج پر ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور کے ترجمان نے پنجگور میں بدامنی قتل غارتگری اور پنجگور انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے کہ بدنام زمانہ کفن اور زمین چور سلیکٹیڈ صوبائی وزیر اپنے ضلعی انتظامیہ پولیس اور ٹھیکے میں رکھے گئے ضلعی آفیسران کی ملی بھگت سے پنجگور کو ایک بار پھر بدامنی چوری ڈکیتی قتل اغواء ٹارگٹ کلنگ کی حالات میں ڈال کر پنجگور کے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کرکے سرکار کی طرف سے ملنے والی ایم پی اے فنڈز کو ہڑپ کرنا چاہتی ہے۔

نواب غوث بخش رئیسانی کی 33ویں برسی مہر گڑھ میں منائی گئی

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈھاڈر:تاریخی شہر مہرگڑھ میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی کی برسی عقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق گورنر بلوچستان شہید نواب غوث بخش رئیسانی کی 33ویں برسی ساراوان ہاؤس مہر گڑھ میں انتہائی عقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی

بلوچستان کے عوام افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اعجاز سنجرانی

Posted by & filed under بلوچستان.

چاغی :چاغی بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر، وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق معاون خصوصی میر اعجازخان سنجرانی کی پیرغیب اورمند میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کیساتھ برابر کے شریک ہیں اور دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں،اللہ پاک لواحقین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین۔

دالبندین، امدادی راشن کی غیر منصفانہ تقسیم آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: آل پارٹیز اور علاقائی پینلز کی جانب سے امدادی راشن کی غیر منصفانہ تقسیم اور بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں بی این پی۔نیشنل پارٹی۔جمعیت علماء اسلام۔پیپلز پارٹی۔پاکستان تحریک انصاف۔بابائے چاغی پینل۔بڑیچ پینل اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدے داروں نے شرکت کی۔

نوتال قومی شاہراہ پر حادثہ خاتون جاں بحق 5 زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: نوتال قومی شاہراہ پرروڈحادثے سے ایک خاتون جاں بحق بچوں سمیت پانچ افراد زخمی، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق نوتال پولیس تھانہ کے حدود اچانک ہوٹل قریب قومی شاہراہ پرکار اور مزدا میں تصادم۔

ڈیرہ اللہ یار:نجی تعلیمی اداروں کایکم جون سے اسکول کھولنے کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار:پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن جعفرآباد نے یکم جون سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے ڈیرہ اللہ یار میں پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ڈویڑنل صدر منظور احمد پندرانی جعفرآباد کے ضلعی جنرل سیکریٹری نوید احمد یوسفزئی تحصیل صدر مجیب الرحمن ظہور ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھے ہیں