محکمہ ایجوکیشن نصیرآباد میں تعلیم کی تباہی کا نوٹس لیں، صادق عمرانی

Posted by & filed under پاکستان.

چھتر:  پیپلزپارٹی سینٹرل کمیٹی ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی اپنے بیان میں کہا کہ نصیرآباد میں محکمہ ایجوکیشن نصیرآباد کو جس طرح مذاق بنایا گیا ہے جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

عید کی آمد ہزاروں دیہاڑی دار مزدور تا حال امداد سے محروم

Posted by & filed under بلوچستان.

بھاگ:  کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کو دو ماہ گزر جانے کے باوجود بھاگ کے متاثرہ دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقے کو کسی بھی جانب سے امداد نہ مل سکی جسکی وجہ سے مزدور اور سفید پوش طبقے سے وابستہ ہزاروں خاندان عید کی خوشیوں سے محروم مایوس اور چہرے مرجھائے ہوئے پریشان نظر آتے ہیں۔

چاغی لیویز کی کاروائی اغواء برائے تاوان کے دو ملزمان گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: چاغی لیویز فورس کی کاروائی اغواء برائے تاوان کے دو ملزمان گرفتار دوران تفتیش اہم انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیو آر ایف لیویز فورس کے انچارج کریم نوتیزئی کی قیادت میں لیویز فورس کی خصوصی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دالبندین سٹی میں چھاپے کے دوران چوری ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کے الزام میں مطلوب دو اہم ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ باعث حیرت ہے،ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے ایک بیان میں ملک میں لاک ڈاون میں نرمی اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ مہینے تک لوگوں کے کاروبار بند کرکے انہیں گھروں میں محصور کردیا۔

چمن بار کا کوئٹہ میں زیر تعمیر نئے بار روم پر حملے کی مذمت

Posted by & filed under اہم خبریں.

چمن :  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قلعہ عبداللہ چمن کے پریس ریلیز میں گزشتہ روز چند وکلا کی طرف سے کوئٹہ کچہری میں نئے زیر تعمیر بار روم پر حملہ،توڑ پھوڑ اور تعمیراتی کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے عمل کو انتہائی ناپسندیدہ اور خلاف توقع طرزعمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلا جواز حرکت وکلا کمیونٹی کے ساکھ پر ایک بدنما دھبہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے بلکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ وھاں توڑ پھوڑ کے دوران کچھ سینئر ساتھی وکلا بھی موجود تھے جن کی شہہ پر یہ غلط عمل جاری تھا۔اسطرح کے واقعات قانونی بھائی چارے کیلئے نقصان دہ ہیں۔

ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ اور نادہندگان سے وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا،حاجی محمد خان طور اوتمانخیل

Posted by & filed under بلوچستان.

لورالائی :  صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے اپنے دفتر میں مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائر س کی وباء سے قبل رواں مالی سال میں صوبے میں ترقی کی رفتار اطمینان بخش تھی سلانہ ترقیاتی اخراجات مکمل طور پر متوزن تھے۔

چاغی، راشن منظور نظر افراد میں تقسیم، مستحقین محروم ہوگئے

Posted by & filed under بلوچستان.

چاغی:  چاغی سردارزادہ منظور احمد لیوارزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چاغی میں راشن کو سیاسی نذر لگ گیا راشن غریب مستحقین کی بجائے بااثر لوگوں میں تقسیم ہوئے راشن پسند اور ناپسند اور اقربا پروری کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں۔

ڈھاڈرشہر میں سحر افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈھاڈر: ڈھاڈر اولڈ فیڈر پر سحر افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری،بارہا اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا کوئی شنوائی نہیں ہورہی وزیر اعظم پاکستان کے سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا شہری رمضان المبارک کی مقدس مہینے میں گرمی اور روزہ سے بے حال شہریوں کیجانب سے احتجاج کی دھمکی۔

چھتر، پی ایچ ای کی نااہلیواٹر سپلائی کا تالاب گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

Posted by & filed under بلوچستان.

چھتر : پبلک ہیلتھ اینڈ انجئیرنگ نصیرآبادکی نا اہلی کے باعث شہر کی 50 ہزار سے زائد کی آبادی کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے والا واٹر سپلائی کا تالاب گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، تالاب کے چاروں طرف کائی جم گئی اور پانی میں گھاس بھی اگ آئی گندے پانی کی فراہمی کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔