چاغی، راشن منظور نظر افراد میں تقسیم، مستحقین محروم ہوگئے

Posted by & filed under بلوچستان.

چاغی:  چاغی سردارزادہ منظور احمد لیوارزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چاغی میں راشن کو سیاسی نذر لگ گیا راشن غریب مستحقین کی بجائے بااثر لوگوں میں تقسیم ہوئے راشن پسند اور ناپسند اور اقربا پروری کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں۔

ڈھاڈرشہر میں سحر افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈھاڈر: ڈھاڈر اولڈ فیڈر پر سحر افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری،بارہا اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا کوئی شنوائی نہیں ہورہی وزیر اعظم پاکستان کے سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا شہری رمضان المبارک کی مقدس مہینے میں گرمی اور روزہ سے بے حال شہریوں کیجانب سے احتجاج کی دھمکی۔

چھتر، پی ایچ ای کی نااہلیواٹر سپلائی کا تالاب گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

Posted by & filed under بلوچستان.

چھتر : پبلک ہیلتھ اینڈ انجئیرنگ نصیرآبادکی نا اہلی کے باعث شہر کی 50 ہزار سے زائد کی آبادی کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے والا واٹر سپلائی کا تالاب گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، تالاب کے چاروں طرف کائی جم گئی اور پانی میں گھاس بھی اگ آئی گندے پانی کی فراہمی کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

ہماری سیاست کامحور بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی ہے،میرہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ایم این اے رخشان ڈویژن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کی ایگزیکٹیو انجینئر برائے کنسٹرکشن کیسکو حاجی کرم بخش بادینی سے ملاقات اس موقع پر بی این پی ڈسٹرکٹ نوشکی کے سینئر رہنما حاجی عزیز بادینی بھی موجود تھے۔

زلزلہ زدگان کی رقم منتقلی پر وزیرداخلہ کے مشکور ہیں،حاجی میرزاہدعلی ریکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ماشکیل: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو سے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذاہد علی ریکی نے کوئٹہ میں ملاقات کی اور دوہزار تیرہ میں ماشکیل کے زلزلہ زدگان کے امدادی پیکج کے ریلیز کرانے کے لیے اسمبلی فورم پر کئے گئے اپنے یقین دہانی کو عملی جامع پہنانے پر انکا شکریہ ادا کی اور کہا کہ ماشکیل میں زلزلہ متاثرین کی آواز اسمبلی میں گونجتے ہی انکو انکا دلا کر ہی رہینگے۔

لورلائی، رمضان میں مہنگائی کاجن قابو سے باہر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ

Posted by & filed under بلوچستان.

لورالائی : رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو سے باہر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے پھینی کھجلہ کیک رس بسکٹ دیگر بیکری کے سامان پھل فروٹ سبزیوں آٹا گھی دال چاول سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے کرونا وائر س کی وجہ سے معاشی مشکلات سے دوچار عوام کو مزید پریشانیوں سے دوچار کردیا ہے کھانے و پینے کی اشیاء کے نرخوں میں پچاس سے اسی فیصد اضافہ نے عوام کے ہوش اڑا دئیے۔