چمن، پاک افغان بارڈرکوافغان باشندوں کے وطن واپسی کیلئے کھول دیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

چمن: چمن پاک افغان بارڈر کو پاکستان میں پھنسے افغانی باشندوں کیلئے ایک روز کھول دیا گیا افغانی باشندے 2مارچ سے پاکستان میں پھنسے تھے ان کے وطن واپسی کیلئے ایف سی حکام نے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کے عوض خیرسگالی کے تحت پاک افغان بارڈر کو ایک روز کیلئے کھول دیا ہے۔

سوراب، ٹڈی دل نے تباہی مچادی، کھڑی فصلیں تباہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوراب: سوراب کے نواحی علاقوں مولی،خل بُھٹ،چُرک میں ٹڈی دل نے تباہی مچادی،سینکڑوں ایکڑپرکھڑی فصلیں متاثر،صورتحا ل کی اطلاع کے باوجودمحکمہ زراعت کی ٹیمیں تاحال متاثرہ علاقوں تک نہ پہنچ سکی،بلاتاخیراسپرے مہم کاآغازکرکے ہمیں مزیدنقصان سے بچایاجائے،اعلیٰ حکام سے زمینداروں کی اپیل،تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل نے صوبے کے دیگرعلاقوں میں تباہی مچانے کے بعداب سوراب کارُ خ کرلیا۔

سندھ حکومت مساجد پر پابندی کافیصلہ واپس لے، امان کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

صحبت پور: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرو سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سخت ترین لاک ڈاؤن مساجد وعبادت گاہوں پرپابندی لگانے کے باوجودکروناکے مریضوں کی تعدادمیں کمی کے بجائے اضافے کیساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کیا ہے۔سندھ کے صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ کروناکے خلاف حکمت عملی پرنظرثانی کریں۔

سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں ادوایات کی کمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی صوبائی وزراء حاجی محمد خان لہڑی اور میر سکندر خان عمرانی کے حلقہ انتخاب کی سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں ادوایات کی کمی زور پکڑ گئی۔

مستونگ، لاک ڈاؤن متاثرین پر پولیس کا دھاوا فائرنگ اور لاٹھی چارج، چار افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

مستونگ: مستونگ پولیس نے لاک ڈاؤن کے متاثرین پر دھاوا بول دیا، فائرنگ و لاٹھی چارج سے خاتون سمیت چار افراد زخمی، سیاسی جماعتوں کی شدیدمذمت واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

چاغی8کروڑ روپے کی لاگت سے شروع واٹر سپلائی سکیم تعطل کا شکار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چاغی: تحصیل چاغی کے عوام کے لیئے 8 کروڑ روپے کی لاگت سے گزشتہ ڈیڑھ سال قبل شروع ہونے والا واٹر سپلائی سکیم کا کام نا معلوم وجوہات کی بنا پر تعطل کاشکار ڈرلنگ مشین کے ذریعے لگائے گئے 6 بور میں سے 3 بور ناکام جبکہ 3 بور کامیاب ہونے کی افواء پھیلائی گئی تھی اور ان 3 بور کے کیسنگ کو گزشتہ 14مہینوں سے سیل کردیا گیا تھا۔

خضدار اور حب میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات 3افراد جاں بحق 6زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار+حب: خضدار اور حب کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوئے، تفصیلات کے مطابق خضدار ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے،پہلا ٹریفک حادثہ تحصیل نال کے قریب زمباد گاڑی کے الٹی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون مسماۃزینب موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد محمد خان اور جمال خان زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال نال میں طبی امداد پہنچانے کے بعد۔

وسائل کی کمی نہیں، بلوچستان میں آکر دیکھاتو معلوم ہوا کہ یہاں پر غربت پورے ملک سے زیادہ ہے،شاہدآفریدی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

مستونگ: مایہ ناز کرکٹر و سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی کا مستونگ کا دورہ،اور کیڈٹ کالج میں کوروناوائرس لاک ڈاون سے متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے غربت کی وجہ سے یہاں حالات بہت زیادہ خراب ہے اکیسوی صدی میں بھی یہاں لوگ اور بچے آٹھ اٹھ کلو میٹر دور سے مٹکے برکر پانی لانے پر مجبور ہے۔