احساس کفالت پروگرام کے رقوم عوام کی امانت ہے جس میں خیانت کی کوئی گنجائش نہیں،کمشنر ژوب

Posted by & filed under بلوچستان.

لورالائی: کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لورالائی سمیت ژوب ڈویژن کے دیگر اضلاع میں پانچ سے چھ احساس کفالت سینٹرز بنا ئے گئے ہیں جو کی کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کو جلد رقوم اور راشن کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

گوادر کے سرمائی د ارالخلافہ کی حیثیت کو بحال کیا جائے، اما ن اللہ کنر انی

Posted by & filed under بلوچستان.

صحبت پور: سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر و سینٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں جذبہ حب الوطنی کے تحت معروضی حالات اور بدلتے جغرافیائی و علاقائے اہمیت و زمینی حقائق و سیاسی اہمیت و معاشی ترقی و صنعت و تجارت کے فروغ و مقامی آبادی کی خوشحالی اور انتظامی سہولت کو یقینی بنانے کے تناظر میں اسی طرح درخواست کررہا ہوں۔

پنجگور میں راشن تقسیم کے اعلان پر عمل نہیں ہورہا، نذیر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیرحمد بلوچ نے کہا ہے کہ کروانا وائرس ایک عالمی وبا ہے اس سے پوری دنیا متاثر ہے مگر ہمارے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے غریب ترین لوگ اس عالمی وبا کے لاک ڈاؤن سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور لوگ نان شبینہ کے محتاج ہو کر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سبی ٹریفک حادثہ 12 افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

سبی: حاجی شہر کے قریب شہزور مزدہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈویژنل ہیڈ کواٹر سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔

دالبندین پولیس فورس کی کاروائی 19افغانی باشندے گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: دالبندین پولیس فورس کی کاروائی 19افغانی باشندے گرفتار ایس پی چاغی زوہیب بلوچ کے مطابق غیر قانونی طور پر دالبندین کے راستے سے سفر کرنے والے 19 افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

لاک ڈاؤن سے مشکلات درپیش ہیں، بلوچستان بار خاموش ہے، وکلاء

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: بلوچستان بارکونسلBBCصوبہ بھرکے وکلا کی روح کا درجہ رکھتی ہے۔اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے و ابستہ تمام ڈسٹرکٹ باڈیز اس بارکونسل کی ایک مضبوط جان کی حیثیت رکھتی ہیں۔ خداناخواستہ اگر کسی بھی جسم یاجان سے روح کوالگ یاجدا کیا جائے تو وہ جان یا جسم خاک کے سپردکیاجاتاہے۔اور بلوچستان بار کونسل کی قیادت بخدا صوبہ بھرکیلاک ڈاون سے متاثرہ وکلاء حضرات کواس نازک کیفیت میں خاک کے حوالے نہ کرے۔