دالبندین : آر سی ڈی شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم۔ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع پدگ کے مقام پر زمباد پک اپ گاڑی اور فیلڈر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص میر حسن ولد جاں بیگ سکنہ دالبندین جان بحق جبکہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے ایک کو دالبندین جبکہ باقی تین افراد نوشکی ہسپتال منتقل کر دئیے گئے مذید تفتیش لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔
Posts By: ناصر راہی
الخد مت فاونڈ یشن کے رضا کار ا نسا نیت کی خد مت کیلئے کوشاں ہیں، انجینئر جمیل احمد کرد
دنیا میں وہی قومیں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو مسائل کا حل اپنے وسائل سے نکالتی ہیں جس طرح کسی بھی شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک ریاست کی ذمہ داری ہے اسی طرح ریاست کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بنیادی سہولیات سے خود بھی استفادہ کرے اور دوسروں کو بھی یہ فوائد پہنچائے اس وقت پاکستان میں سینکڑوں فلاحی ودفاعی ادارے مختلف سیکرٹرز میں کام کررہی ہیں کچھ ادارے واقعی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کچھ زبانی جمع خرچ میں مصروف عمل ہیں۔