خضدار؛ محکمہ ایکسائز کی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزم گرفتار گاڑی قبضے میں لے لی گئی، ایکسائز محکمہ کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے متحرک اور فرض نبھانے کے لئے تیار ہے۔
خضدار؛ محکمہ ایکسائز کی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزم گرفتار گاڑی قبضے میں لے لی گئی، ایکسائز محکمہ کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے متحرک اور فرض نبھانے کے لئے تیار ہے۔
کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 151واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن جامعہ کے سینڈیکیٹ ھال میں منعقد ہوا۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ طہو ر احمد بلیدی نے کہا ہے کہ تاریخ سبی میلہ بلوچستان کی ثقافت ،معیشت ، تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی کوخوشحا لی ملیں ہمیشہ سے کلیدی کردار ادا کرتا آرہاہے ۔
دالبندین: پیپلز پارٹی کی جیت جمہوریت کی فتح ہے۔ سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے سینٹ کے حالیہ انتخابات میں اسلام آباد سے پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی خوشی میں رئیسانی ہاوس دالبندین میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کے دوران کہی۔
حب: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار) حب زون کا سینئر باڈی اجلاس زونل آرگنائزر حفیظ بلوچ پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص مرکزی وائس چیئرمین گورگین بلوچ جبکہ اعزازی مہمان بلوچستان وحدت کے جونیئر نائب صدر مرید بلوچ تھے اجلاس میں علاقائی ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال،تنظیمی امور، آئندہ کا لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سبی میلے بلوچستان کی ثقافت ہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان معاشرے کی بہترین روایات کو برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان بات کرتے ہوئے کہی کہ سبی ثقافتی میلے منانے کا مقصد صوبوں کے مابین ہم آہنگی کوفروغ دینا تھا۔
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے جمعرات کے روز چلڈرن اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ایچ کیو ڈاکٹر حبیب اللہ بابر نے پارلیمانی سیکرٹری صحت کو ادارے کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا اور تفصیلی بریفننگ دی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی بھی موجود تھے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے بلوچستان سے نومنتخب سینیٹروں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیٰر نے کہا ہے کہ بلوچستان سے نو منتخب سینٹر ایوان بالا میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ذریعہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور جائز حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
لسبیلہ: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ اور محکمہ جنگلات ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی کنزرویٹر سیف اللہ زہری نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کا دورہ کرکے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جلال فیض سے ملاقات کی۔
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان معاشی امکانات کی سرزمین ہے، گوادر سے منسلک نئے سلک روٹ کے باعث یہ خطہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور نئی مارکیٹوں کی تلاش کیلئے ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، اپنے دفتر میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ نے کئی اہداف حاصل کئے ہیں۔