کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ دینی مدارس ہی ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرسکتے ہیں سلیکٹڈ حکمران اپنے آقائو ں کو خوش کرنے کیلئے مدارس کو بند کرنے اور نئے ترامیم لاکر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے مقاصد کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ، پی ڈی ایم اب ایک تحریک بن چکی ہے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
بلوچستان میں سیاسی رہنمائوں کو قتل کرنا قابل مذمت اقدام ہے ،شیخ جعفر مندوخیل
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی رہنمائوں کو قتل کرنا قابل مذمت اقدام ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، صوبائی حکومت امن وامان کے صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اسد خان اچکزئی کی شہادت پر غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
کچھی کینال منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،نیشنل پارٹی
ڈیرہ مراد جمالی: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میراں بخش بلوچ عبدالستار بنگلزئی جاگن خان مغیری محمد شریف ابڑو نے کہاکہ وفاق اگر بلوچستان کی حقیقی ترقی کسانوں زمینداروں کی خوشحالی سے مخلص ہوتا تو کچھی کینال منصوبے پر 20سالوں سے گڈی گڈے کا کھیل کھیلنے کے بجائے۔
بی این پی قومی تحریک میں توانا کردار ادا کررہی ہے، رئوف مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرمرکزی کمیٹی سابق ایم این اے میرعبدالرئوف مینگل نے میرعنایت اللہ لانگوکی برسی کے برسی پرانہیں راج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی سیاسی وقومی خدمات بلوچستان کی تاریخ میں نہایت ہی اہمیت جیسے رکھتے ہیں کہ جن مسائل ومشکلات سے لڑتے ہوئے سیاسی ثابت قدمی کیساتھ جدوجہدمیں شامل قومی خدمت انجام دیا۔
سینٹ الیکشن اپوزیشن جماعتیں حکمت عملی کے تحت زیادہ نشستیں جیتیں گی ،عثمان کاکڑ
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں حکمت عملی کے تحت نشستیں جیتیں گی ، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہے اور جلد ہی امیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائے گا سلیکٹڈ حکومت عوام کے امنگوں کی ترجمانی نہیں کرسکتی ، وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اب اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں صوبے میں امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔
ایرانی فورسز کی جانب سے بلوچ عوام کا قتل عام سفاکیت ہے ،نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں ایران سیکورٹی فورسز نے بارڈر ایریا میں مزدوری سے منسلک بلوچ طبقہ کو درندگی و سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کیانیشنل پارٹی اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے۔
بی این پی کی قیادت نے ہمیشہ قربانی دیکر تحریک کو تقویت دی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کے زیراہتمام پارٹی کے بانی رہنماء میرعنایت اللہ لانگوکی چھٹی برسی کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنس کلی عالمومیں منعقدہواجس کی صدارت میرعنایت اللہ لانگوکی تصویرجبکہ مہمان خاص ممبرسنٹرل کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ واعزازی مہمان سینئرنائب صدرکوئٹہ ملک محی الدین لہڑی لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی میرزعفران مینگل حاجی عبدالکریم لانگو نصیب قمبرانی رضاشائیزئی کامریڈ حمیدلانگو صاحبزادہ حبیب للہ کاسی میرمالک لانگوودیگرنے خطاب کیاریفرنس کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک اورشہداء کی یادمیں کھڑیہوکرخاموشی سے ہوا۔
وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف دی ہے، نواب زہری
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو طفل تسلیسیاں دینے کے بجائے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات اٹھائے اب تک کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو اہل اقتدار نے عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف ہی دی ہے جب تک حکومت اپنا حق ادا نہیں کرتی۔
سریاب روڈ توسیع منصوبہ کم معاوضہ پر تاجروں کا دکانیں خالی کرنے سے انکار
کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،حضرت علی اچکزئی، قیوم آغا ،میر یاسین مینگل ،شاہجان ترین، سعداللہ اچکزئی، حاجی خدائیدوست، عزیز بازئی ،حانان ترین، حاجی عیسیٰ خروٹ ،جبارہاشم ترین ،دوست محمد آغا، سید ظہور آغا، عنایت دورانی، کمال آغا، حاجی عبدالمالک لہڑی، حاجی قاہر ترین سمیت دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت ان تمام اضلاع جن میں شٹرٹاون ہڑتال کی گئی۔
سینٹ انتخابات، وزیراعلی بلوچستان نے اتحادیوں کو منانے کی کوششیں تیز کردیں
کوئٹہ: سینٹ انتخابات سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلی جام کمال خام نے اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ شروع کردیا اتوار کو وزیر اعلی جام کمال کی جانب سے ہنہ ریسٹ ہاؤس میں پارلیمانی اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔