کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 9 لاپتہ افراد کی بازیابی خوش آئند اور قابل قدر عمل ہے کیونکہ اس سے غمزدہ گھرانوں کی خوشیاں لوٹ آتی ہے اور ہم امید ہے کہ حکومت و ملکی ادارے دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائینگے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
جمہوریت کو ہائی جیک کیا جارہا ہے، حافظ حمد اللہ
کو ئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جمہوریت کو ہائی جیک کرنے والے ملک میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیتے ، آمریت کے دست راست بننے والے لوٹے جمہوری نظام کے استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں وقت آچکا ہیں کہ ان جدی پشتی لوٹوں کو سیاسی جماعتوں سے باہر پھینکا جائیں ۔
حب، آر سی ڈی قومی شاہراہ دو گھنٹے سے بند
حب، آر سی ڈی شاہراہ کی بندش سے مسافروں بالخصوص خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا حب، آر سی ڈی شاہراہ روڈ پر گاڑی الٹنے سے بند ہوئی ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی ہی حقیقی عوامی ترجمان بن چکی ہے ،طاہرہ جتک
اوستہ محمد: بلوچستان نیشنل پارٹی ہی حقیقی عوامی ترجمان بن چکی ہے ایک ورکر کو سینیٹر نامزد کرکے پارٹی نے اعتماد کیا ہے ، بلوچستان کی غریب مظلوم محکوم عوام کی داد رسی کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے سینٹ انتخابات کے لئے نامزد میدوار طاہرہ جتک نے اپنے بیان میں کیا ہے ۔
اسد خان اچکزئی کا بہیمانہ قتل افسوسناک ہے، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن
کوئٹہ: کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک تعزیت بیان میں امجد خان اچکزئی ایڈوکیٹ کے بھائی اسد خان اچکزئی کے بے مہا نہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد خان اچکزئی ایک سیاسی ورکر تھے۔
اسد خان اچکزئی کی شہادت قابل مذمت ہے، علی مدد جتک
کو ئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کے چچازاد اور بھائی اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان آچکزئی کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔
ڈسکہ انتخابات میں دھاندلی اور چوری پر بزدار حکومت کی سینہ زروری قابل مذمت ہے، حافظ حسین احمد
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ماضی میں 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر تحریک انصاف نے چار حلقے کھو لنے کے لیے 126 دن کا دھرنا دیا لیکن آج ڈسکہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے کو چیلنج کیا جارہاہے۔ وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں کوئٹہ، سبی، گوجرانوالہ ، لورالائی کے رہنماؤں اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
آج ہی کے دن پاک فضائیہ نے مودی کے غرور خاک میں ملادیا، بشریٰ رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے آج کے دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملا دیا تھا جس پر پوری قوم پاک فضائیہ کے پائلٹوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
بلوچستان کو بدامنی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، نوابزادہ شازین بگٹی
کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ایم این اے نوابزادہ شازین بگٹی‘ صوبائی صدرا یم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی اور صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد نے کہاہے کہ بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر بدامنی کی طرف دھکیلاجارہاہے۔
حمزہ شہباز کی رہائی سے پارٹی مزید مستحکم ہوگی ، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف حمزہ شہباز شریف کی رہائی کو خوش آئند قر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمز شہباز کی رہائی سے پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اصولی سیا ست اور اصولوں کی جد جہد کی ہے اوریہ جد و جہد آئند بھی جا ری رہے گی ۔