کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان غربت پسماندگی کے اندھیروں میں ڈوب رہا ہے صوبے میں عوام بھوک و افلاس کا شکار ہے ،زمینداروں کی بجلی کاٹی جارہی ہے ، صوبے میں غربت اور بھوک افلاس کی وجہ سے بدامنی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، لوگ مہنگائی او ر بے روزگاری سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت کی ابتر حکمت کی وجہ سے ملک اور صوبہ خانہ جنگی کے درپے ہیں۔
Posts By: نیوز ڈیسک
ایرانی فورسز کی جانب سے نہتے بلوچوں کا قتل سفاکیت ہے یو این نوٹس لے ،یوسف مستی خان
کراچی: بلوچ متحدہ محاذ نے مغربی بلوچستان میں ایرانی فورسز کی طرف سے بلوچ نہتے عوام پر جاری بربریت اور فسطائیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
پنجاب بھر میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سےمنائینگے،عثمان بزدار
لاہور:پنجاب بھر میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا گیا،2 مارچ کو تقریبات کا انعقاد ہوگا۔
پاک فضائیہ نے آپریشن ’’ سوفٹ ریٹارٹ ‘‘ پر ملی نغمہ جاری کردیا
لاہور: پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ’’صدائے پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔
آج بھی شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکی ہے ، سینیٹ الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے ، آج بھی شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔
اگر کسی کو جھوٹ کا ورلڈ کپ دیاجائےگا تو وہ عمران کی حکومت کو دیاجائےگا، سراج الحق
مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے اور اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بہاولپور میں جلسے سے خطاب کیا۔
فیٹف میں بھارت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے کی کوشش کی لیکن خود بے نقاب ہوا: حماد اظہر
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی تاریخ کا سب سے مشکل فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پلان دیا گیا۔
بلوچ عوام اعتماد رکھیں پاکستان انکی ترقی و خوشحالی چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر
اوتھل: صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے بلوچستان کو پاکستان کے ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بلوچستان خوشحال ہو گا تو پورا پاکستان خوشحال ہو گا۔پا ک چائنا راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان میں تعمیر و ترقی اور بلوچ عوام کی خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ بلوچ عوام اس بات پر یقین اور اعتماد رکھیں کہ آزاد کشمیر سمیت پورا پاکستان انہیں خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے۔
سینٹ الیکشن بی این پی اور جمعیت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ،فارمولہ بنالیا گیا
کو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام اور بی این پی کے درمیان سینیٹ انتخابات پر فارمولہ طے پاگیا ہے اپوزیشن جماعتیں بلوچستان کی حقوق کیلئے بھی مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے ،سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کی جیت یقینی ہے ۔
نصیر آباد، کچھی کینال کی بحالی کیلئے احتجاجی کیمپ جاری سیاسی رہنمائوں کا اظہار یکجہتی
نصیرآباد: کچھی کینال کی بحالی نصیرآباد کی خوشحالی احتجاجی کیمپ تیسری روز میں داخل،بلوچستان کے میگا منصوبے کچھی کینال کی گزشتہ 20 سال سے عدم تکمیل، ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں کو مالکانہ حقوق الاٹمنٹ کی عدم فراہمی اور تباہ حال سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال پر عدم توجہی، شہر میں قبرستان کے لئے اراضی سمیت دیگر بنیادی حقوق نہ دینے پر علامہ عبدالحکیم انقلابی کی قیادت میں شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے احتجاجی کیمپ تیرے روز میں داخل۔