ایران دہشتگرد ملک ہے، بلوچ اپنے بھائیوں کا ساتھ دیں، خان قلات سلیمان دائود

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لندن: خان آف قلات میر سلیمان داود احمد زئی نے ایران میں حالیہ 37 بلوچوں کی شہادت پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے معصوم بلوچوں پر فائرنگ کر کے انہیں بے گناہ شہید کرنے کی وہ پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

پی ڈی ایم عوام اور صوبے کی مفادات کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھے گی، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم عوام کی حقوق اور صوبے کی مفادات کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی، سینیٹ انتخابات میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرینگے ، حکمرانوں کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اب بھی وقت ہے کہ حکمران قوم سے معافی مانگ کر اقتدار سے الگ ہو جائے۔

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لارہی ہے ، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحت سے متعلق سہو لیات کیلئے قابل عمل ترجیحات کاتعین کرکے بہتر حکمت عملی سے اقدامات کررہی ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان صوبے میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔اس سلسلے میں صوبائی کابینہ نے صوبے کے آٹھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتال کی سطح پر اپ گر یڈ کردیا ہے۔

ضمنی انتخابات کے نتائج سے حکمرانوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی ، حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کو ئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض ٹولہ آسائشوں میں مستغرق ہے جبکہ عوام غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں ۔

خضدار دھماکہ دہشت گردی ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خضدارکے لنک روڈ بازار میں جمعرات کے بم دھماکے کی، شدید مذمت کی ہے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے صوبائی وزیر داخلہ نیمتعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

بم دھماکہ اور شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا افسوسناک ہے ،یونس عزیز

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

خضدار: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اپنے ایک بیان میں خضدار میں ہونے والے بم دھماکے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بم دھماکہ اور شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا افسوسناک ہے ۔

جامعہ بلوچستان انسانی وسائل کی پیداوارمیں اضافہ کررہی ہے ، وائس چانسلر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا84واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان جامعہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے ڈین فیکلٹیز ، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

بلوچستان میں شعبہ صحت کرپشن گاہ بن چکاہے ،جاوید بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرسنٹرل کمیٹی چیئرمین جاوید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شعبہ صحت کرپشن گاہ بن چکاہے بلوچستان بھرکے تمام ہسپتالوں میں سہولیات کافقدان ہے کوٹہ کے مطابق دوائیاں عوام تک پہنچ ہی نہیں پاتا جس کا ثبوت سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ بی ایم سی سے بخوبی لگایاجاسکتاہے کہ ان کے سامنے میڈیکل سٹریٹس ہے۔

منشیات لعنت ہے جو نوجوانوں کی نئی نسل کو برباد کررہا ہے،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو نوجوانوں کی نئی نسل کو برباد کررہا ہے۔ہم سب کو ملکر منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے مینڈیٹ کے مطابق تعین شدہ فرائض انجام دے رہے ہیں.گورنر بلوچستان جناب جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسینزئی.ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے گوادر کے ساحل سمندر کے کنارے منشیات کے خلاف عالمی دن کی مناسبت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے دھرنے عوام کے سامنے عیاں ہوگئے ،ملک سکندر کاسی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتون افغان جمہوری پارٹی کے چیئر مین ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دھرنے عوام کے سامنے عیاں ہوگئے جب دھرنے میں غیر سیاسی اور نابالغ سیاسی عناصر کو اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے تھے جس سے ذی شعور اور سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی نے محسوس کیا کہ عمران خان سیاست کے نام پر فساد چاہتا ہے۔