بلوچستان کی ترقی چاہنے والے تمام نواب سردار کو اکٹھا کرونگا، نواب زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ان تمام نواب،سردار اور قبائلی معتبرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرینگے جنہوں نے بلوچستان کی بہتری ،ترقی ،خوشحالی اور عوام کیلئے ہمیشہ سیاسی،جمہوری جدوجہد کو اپنا نصب العین سمجھا مشترکہ جہد سے بلوچستان کے وہ حقوق حاصل کرینگے جو سے نظر انداز کئے جاتے رہے۔

لاپتہ افراد کے مسئلے پر حکومت اور ملکی ادارے ایک پیج پر ہیں، لاپتہ افراد سے متعلق پاک فوج کا بیان خوش آئند ہے ،وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس دفعہ ہمیں وفاقی سطح پر سنجیدگی سے سنا گیا اور ملاقاتوں میں ہم سے کہا گیا کہ وفاقی حکومت چاہتا ہے کہ لاپتہ افراد بازیاب ہو،ملک میں کوئی شخص لاپتہ نہ ہو اور جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کیا جائے گا۔

پاک فضائیہ ملکی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، صدر عارف علوی

Posted by & filed under پاکستان.

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا کردار انتہائی اہم ہے اور یہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان اور بھارت کا ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق

Posted by & filed under بین الاقوامی, پاکستان.

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے، جو امن کی خرابی اور تشدد کا سبب بنتے ہیں۔

بی اے پی نے پی ٹی آئی سے سینیٹ امیدوار کی دستبرداری کا مطالبہ کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد/کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی وفد نے پی ٹی آئی وفد سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اسپیکر اسد قیصر،وفاقی وزیر اسد عمر اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی جبکہ بی اے پی وفد میں سینیٹر احمد خان،نصیب اللہ بازئی رکن قومی اسمبلی احسان ریکی اور اسرار ترین شامل تھے بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرادری کی دارخوست کی ۔

عوام کے تعاون سے کورونا وائرس پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کووڈ 19 سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال جمالی، انچارج بی سی او سی عمران گچکی، سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمن بلوچ، ڈی جی ہیلتھ ناصر علی بگٹی سمیت محکمہ صحت اور یو این ڈی پی سربراہ ذولفقار درانی اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

کچھی کینال کی عدم تکمیل ، سیاسی جماعتوں نے لانگ مارچ کی تیاری شروع کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی کچھی کینال کی عدم تکمیل سمیت ڈیرہ مراد جمالی کیدیگر بینادی مسائل حل نہ ہونے کے خلاف جمیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی کی سربراہی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کمیپ دوسرے روز بھی برقرار احتجاجی کمیپ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر خان جان بنگلزئی،نیشل پارٹی کیضلعی صدر جاگن خان مغیری،بی این پی کے رہنماغلام حیدر چھلگری۔