اسلام آباد/کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی وفد نے پی ٹی آئی وفد سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اسپیکر اسد قیصر،وفاقی وزیر اسد عمر اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی جبکہ بی اے پی وفد میں سینیٹر احمد خان،نصیب اللہ بازئی رکن قومی اسمبلی احسان ریکی اور اسرار ترین شامل تھے بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرادری کی دارخوست کی ۔