پولیس وردی میں چوری کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کلی سردار کاریز مغربی بائی پاس پارٹی ممبر شاہ فیصل مینگل کے گھر پولیس وردی میں ملوث افراد کی جانب سے ڈکیتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گیا ہے کہ پولیس وردی پہنے افراد نقدی ‘ سونا و دیگر قیمتی اشیائکی چوراکر لے گئے۔

کیچ بار ایسوسی ایشن کی کال پر عدالتی کارروائیوں کی بائیکاٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: کیچ بار ایسوسی ایشن کی کال پر عدالتی کارروائیوں کی بائیکاٹ۔ بلوچستان بار کونسل کے احتجاجی کال کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔ کیچ بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ کیسکو ڑوب کے اہلکاروں کی جانب سے ڑوب کے وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

گڈ گورننس حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے  صوبائی اداروں میں اصلاحات اور گڈ گورننس کو صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے،  اداروں میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

حکومت وکلاء کوجسٹس فائز عیسیٰ کی حمایت سے دستبردار کرانے کی کوشش کر رہی ہے، امان کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

صحبت پور: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرسینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مجھے آج سوشل میڈیاپر گردش کرنے والی خبرجس میں بلوچستان بارکونسل کی توسط سے بلوچستان کے وکلاء کیلئے کروناریلف کے نام پر تشویش ہے ۔جس میں ڈھائی کروڑ روپے کی رقم تقسیم کرنے کی بابت ایک مبھم خبرپھیلائی گئی ہے۔

بی اے پی سیاسی جمہوری جماعت ہے فیصلے تمام اتحادیوں کی مشاورت سے کئے ہیں ، سید حسنین ہاشمی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان حکومت میں اتحادی جماعتیں سینیٹ انتخابات میں بھر پور انداز میں کامیابی حاصل کریں گی، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی اتحادی جماعتوں کی کمیٹی بنانے کی تجویز اہمیت کی حامل ہیں، تمام اتحادی مل بیٹھ کر سینیٹ انتخابات میں معاملات حل کریں گے۔

ایڈیٹر کونسل بلوچستان کا اخبارات کو اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش کا اظہار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل بلوچستان کا اجلاس زیر صدارت صدر انور ساجدی منعقد ہوا جس میں اخبارات کو درپیش مسائل پر غور وغوض کیا گیا اجلاس میں اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اشتہارات کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں اخبارات کو درپیش دیگر مسائل پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ۔

انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کی نجکاری تشویشناک ہے ، بساک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی نجکاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار بلوچستان کی واحد پبلک سیکٹر انجینئرنگ یونیورسٹی ہے جہاں بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے طلباء کی ایک کثیر تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے بلوچستان کو صر ف اپنے اقتدار کیلئے ہی استعمال کیا ،نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: سابق و زیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ملک کی بڑی جماعتوں کا بلوچستان سے متعلق رویہ کبھی بھی اطمینان بخش نہیں رہا انتخابات کے بعد منہ پھیرنا بڑی جماعتوں کا وطیرہ بن چکا ہے انائوں اور عداوتوں کو بالائے طاق رکھ کربلوچستان سے متعلق نہ سوچھا تو ہمارا حال بھینسوں کی اس جھنڈ کی طرح ہوگا جنہیں بھوکے شیر ایک ایک کر کے اپنا لقمہ بنا لیتے ہیں۔

بلوچستان سینٹ کی 12نشستوں پر 36امیدوار مد مقابل ہونگے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی 12نشستوں پر 36امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست جاری کردی جبکہ آج کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے، صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست جاری کردی ہے فہرست کے مطابق 7جنرل نشستوں پر 18امیدوار مدمقابل ہیں۔

اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے، کبیر محمد شہی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی سے نیشنل پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنماؤں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور سینٹ آف پاکستان میں اقلیتی تحفظ بل کو منظور کرنے میں تاخیر کی وجوہات جاننے اور اس حوالے سے تحفظات کا زکر کیا۔وفد میں آصف جان مسیح انیل مسیح بلوچ۔زیشان شوکت ڈاکٹر عابد سمیت دیگر شریک تھے۔