اردو کو دفتری وتعلیمی زبان قرار دینے کی درخواست پر حکام کو نوٹس جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے اردو زبان کو دفتری،تعلیمی اور سرکاری زبان قرار دینے کے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ممتاز قانون دان ایڈوکیٹ سید نذیر آغا کی آئینی درخواست پر وزیر اعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری، چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن، سیکرٹری تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

پی ڈی ایم تحریک کا مقصد سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا خاتمہ ہے، غفور حیدری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اوستہ محمد: جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا خاتمہ ہے، سینٹ انتخابات میں بھی دھند کا خدشہ ہے، 2018 کے انتخابات میں جن قوتوں نے مداخلت کی اب بھی وہ مداخلت کی کوشش کررہے ہیں، سینٹ الیکشن میں ہمارا رکن اسمبلی کوئی نہیں بکے گا ۔

کچھی کینال کی عدم تکمیل کیخلاف ڈیرہ مراد میں احتجاجی کیمپ قائم سیاسی جماعتوں و تاجروں کی یکجہتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: کچھی کینال کی عدم تکمیل، ڈیرہ مراد جمالی شہریوں کو مالکانہ حقوق الاٹمنٹ، شہر میں قبرستان اراضی کی عدم فراہمی اور ربیع کینال ائریا میں ٹماٹر کیچپ فیکٹری کے قیام سمیت تباہ حال سیوریج سسٹم کے خلاف احتجاج جاری ، علامہ عبدالحکیم انقلابی کی قیادت میں احتجاجی کیمپ بھی لگا دیا گیا مختلف سیاسی و سماجی نمائندوں ٹریڈ یونین کی جانب سے یکجہتی و حمایت کا اعلان کردیا گیا ۔

سی پیک سے متعلق گوادر کے عوام کے تحفظات دور کئے جائیں، اسرار زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں میر اسراراللہ زہری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں متعدد قراردادیں پاس کی گئیں جن میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے جو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اس حوالے سے گوادر کی مقامی آبادی کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے اور دوسرے صوبوں اور ممالک سے آنے والے لوگوں کو حق ملکیت،شناختی کارڈ ووٹرلسٹ میں اندراج کی مخالفت کی جاتی ہے۔

بلوچستان ،کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ مکمل دوسرا مرحلہ 2مارچ سے شروع ہوگا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں انسداد کورونا وائرس ویکسین کے پہلے مرحلے میں تین ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگادی گئی جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 2مارچ سے ہوگا جس کے دوران صوبے کو جون تک 9لاکھ ویکسین فراہم کی جائیں گی، منگل کو انسداد کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کی صدارت میں ڈجی آفس کے کانفرنس ہال میں ہوا۔

ایران بارڈر پر سنی مزدوروں پر فائرنگ قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اہلسنت والجماعت اورسنی علماء کونسل بلوچستان کے صدر مولانامحمدرمضان مینگل نے ایران بارڈر پر سنی مزدوروں پر فائرنگ ایرانی فورسز کی فائرنگ اور انہیں بے دردی سے شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران نے ہمیشہ پاکستان کے امن کو خراب کرنے کیلئے مزدوروں ،علماء اور تاجر برادری کو نشانہ بنایاہے ،فوری طورپر ایران سے سفیر کو احتجاجاََ واپس بلایاجائے ،بے گناہ سنی مزدوروں کو فی الفور معاوضے کی ادائیگی کیلئے حکومتی سطح پرا قدامات اٹھائے جائیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 10 ٹریفک حادثات میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 10 ٹریفک حادثات میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق 18 افراد زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق مچھ کےقریب ہنڈا سٹی کار کھائی میں گرنے سےایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا وندر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شارجہ ہوٹل کے قریب الفت برادرز کے ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار دونو بھائی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ویگن حب چوکی سے نال جارہی تھی ۔جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت فوت ہونیوالے علی محمد اور ابراہیم دونو ں بھائی تھے۔

وندر، قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 3افراد جاں بحق، دو زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب ایک اور خونی حادثہ، مسافر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر اسکول جانے والے 2 طالب علموں سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق، ویگن میں سوار 2مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کراچی سے نال جانے والی مسافر ویگن نے ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے قریب شارجہ ہوٹل کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی جو اسکول جارہے تھے۔

ایران پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، حسن درویش وند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: اسلامی جمہوریہ ایران کے کوئٹہ میں متعین قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ ایران پاکستان جیسے برادر اسلامی ملک کے ساتھ تجارت کا فروغ چاہتا ہے ،ہماری کو شش ہے کہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان مقررہ تجارتی اہداف کا حصول ممکن بنایا جائے،دوطرفہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا فروغ دونوں ہمسائیہ ممالک کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے۔

صادق سنجرانی کون ہوتے ہیں بلوچستان بارے پارٹی کے فیصلے کرنیوالے، وزیراعظم ملنے کیلئے 5منٹ بھی نہیں دیتے، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ3مارچ فیصلہ کن تاریخ ہے اسکے بہت سے اثرات بلوچستان ہی نہیں بلکہ پاکستان کی سیاست پر بھی پڑیں گے کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم ملاقات کے لئے پانچ منٹ نہیں دیتے، سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔