اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدل کے سارے سانچے نوازشریف اور ان کے خاندان کے لئے ہیں اور دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، جبکہ اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھا جاتا کہ 2 سال سے کہاں تھے۔
اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدل کے سارے سانچے نوازشریف اور ان کے خاندان کے لئے ہیں اور دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، جبکہ اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھا جاتا کہ 2 سال سے کہاں تھے۔
اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف ہر سطح پر سازشیں جاری ہیں اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے اسے نقصان پہنچانے کے لیے 50 کروڑ ڈالرز کے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔
ملتان: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفتی عبدالقوی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد: مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران شرکا اور پولیس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
کابل: افغان صوبے قندھار میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں اب تک 22 پولیس اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے احساس محرومی ، بے گانگی کے خاتمے اور حق و سچ کے پرچار بزور قلم کرنے کی جدوجہد بھی اب مقتدرہ حلقوں کو انتہائی ناگوار گزرہی ہے۔
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات کے دوران سرکاری آفیسر سمیت 4 افراد جاں بحق 5 خواتین 2 سیکورٹی سمیت 29 افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ: انسانی حقوق کے بارے میں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بلوچستان میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بم پروف گاڑیاں اور جدید آلات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں تاکہ بلوچستان میں پولیس اور لیویز کو درپیش مشکلات کے ازالے اور ان کے مورال کو بلند کرنے میں مدد مل سکے۔
کوئٹہ: موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ضلع کیچ میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
ڈیرہ بگٹی: چیف آف بگٹی میر علی محمد بگٹی کے صاحبزادے اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء میر فقیر محمد مسوری بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اور اس کا ٹولہ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے پرویزمشرف کے دیئے ہوئے پانچ ارب روپے اس کے اپنے پانچ سالہ ایم پی اے اورمنسٹری دورکے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈزسمیت او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کمپنی کی جانب سے دئے گئے ۔