حکومت نجی تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: نجی تعلیمی ادارے بدترین حالات اور قوانین کے باوجود فروغ علم اور جہالت کے خلاف اپنا قومی و دینی فریضہ حسین طریقے سے ادا کرتے رہے گی. بلوچستان پراہیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ آج پورے ملک کے ماہر تعلیم اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کوئٹہ میں متحدہ پلیٹ فارم سے نجی تعلیمی اداروں کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ایرانی فورسز نے 140پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے لیویز کے حوالے کردیا

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

تفتان: ایرانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی، پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 140 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 140 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔

فیصلہ کن قوتوں نے معاملات زرداری سے طے کرلیے،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ کن قوتوںنے معاملات زرداری سے طے کرلیے، زرداری ایک بار پھر سب پر بھاری ثابت ہوئے،ضمنی الیکشن کی دھند نے پی ڈی ایم کے متفقہ بیانیہ کو گم کردیا، اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کرنے والے اب حلف اٹھانے کے لیے بے تاب ہیں، دھند میں پی ڈی ایم نے اندھا دھند اپنے اہداف کو چھوڑ کر بلاول کے بیانیہ کو اپنا لیا، ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کو جو دانا ڈالا گیا وہ ’’گیم ‘‘ کو سمجھ نہ سکے۔

ملک پر مسلط بے اختیار حکومت کی حیثیت شو پیس سے زیادہ نہیں ،حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کو ئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و پی ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک پر مسلط بے اختیار حکومت کی حیثیت شو پیس سے زیادہ نہیں ،انکی اقتدار کی ڈور جہاں سے ہلائی جارہی ہیں قوم اس سے بخوبی واقف ہے، آمریت کی گود میں پھلے بڑے لوٹے جمہوریت کی تشریح نہ کریں چند لوٹوں کی بیان بازی سے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک پر اثر نہیں پڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ بیت العتیق کراچی میں منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلوچستان مسلم لیگ(ن)کا دوسرا گھر ہے ،جمال شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ/نصیر آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صد ر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان مسلم لیگ(ن)کا دوسرا گھر ہے صوبے کی عوام نے مسلم لیگ(ن)کی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنا کر ثابت کردیا ہے کہ انکی نظریں اور امیدیں مسلم لیگ(ن) سے وابستہ ہیں، بلوچستان کے لوگ اڑھائی سالوں سے غربت، مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور یہ احتجا ج حکومت کے خاتمے تک جاری رہیں گے ،یہ بات انہوں نے اتوار کو مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام مہنگائی، بے روزگاری،حکومت کے خلاف نصیر آباد میں نکا لی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

‘مخصوص لوگوں نے اپنے مفاد کےلئے اردو کی ترویج کی، محمود خان اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماءاور پشتون خواہ ملی عوامی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ ملک کو افراتفری سے بچانے کےلئےعمران خان مستعفی ہوکر ڈائیلاگ کا آغاز کریں۔کارکن اسلام آباد دھرنے کےلئے کمر کس لیں ملک پر قابض حکمرانوں نے مادری زبانوں کی ترقی کی ہمیشہ مخالفت کی۔

ایم ٹی جے برانڈ سے کاروبار کا ارادہ نہیں، آمدنی فاؤنڈیشن میں لگاؤں گا، مولانا طارق جمیل

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

معروف مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل نے اپنے نام سے شروع کیے جانے والے کپڑوں کے برانڈ کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برانڈ سے کاروبار کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اس کی آمدنی فاؤنڈیشن کے لیے خرچ کی جائے گی۔