جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے ،ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ہراس غیر جمہوری عمل کی مخالفت کریگی جو آئین ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کو نقصان پہنچائے گا ملک کومعاشی ،سیاسی اور معاشرتی استحکام صرف جمہوریت ہی دے سکتی ہے ۔

پشتونوں کے نام پر ووٹ لینے والے کو ئٹہ اور اسلام آباد میں کھو گئے ، اصغر اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونوں کے مسائل کاواحدحل اتحاد واتفاق ہے ایک جمہوری سیاسی پارٹی کی حیثیت سے ہم نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اورجمہوری اقدار کے لئے جدوجہدکی ہے ہمارے مسائل کا حل جمہوریت میں پوشیدہ ہے مگر جمہوریت کی آڑ میں بعض سیاسی جماعتوں نے جوگل کھلائے ہیں وہ پشتون عوام کے لئے کبھی بھی قابل قبو ل نہیں ہوسکتے ۔

کوئٹہ پولیس کا سرچ آپریشن،4 سو گھروں کی تلاشی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس کے عملے نے صدر ڈویژن میں 400 گھروں میں سرچ آپریشن کر کے2مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور4 کلو چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

چھٹیاں کم نہیں کی گئی اس بارے خبریں غلط ہیں، صوبائی محکمہ ثانوی تعلیم

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : صوبائی محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان کی جانب سے اخبارات میں موسم سرما کی تعطیلات کی کمی کے حوالے مختلف ایسوسیش کی خبر شائع ہوئی ہے جس میں وثوق کیساتھ اس امر کا اظہار کیا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات اڑھائی ماہ کی سطح کر دی ہے ۔

کوئٹہ خودکش حملہ ،تحقیقات شروع پنجاب سے فرانزک ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ چمن ہاوسنگ اسکیم میں گزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل پر خودکش حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پنجاب فرانزک سائنس کی ٹیم بھی تحقیقات میں مدد دینے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔