کوہلو میں پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے اپنے جاری کر دہ ایک بیان میں موجودہ صوبائی حکومت میں شامل صوبائی وزراء کی جانب سے ضلع کوہلو میں پارٹی کے کارکنوں کے خلاف جاری روا رکھے گئے انتقامی کارروائیوں ، تنگ کرنے اور دیوار سے لگانے کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔

گوادر میں غیر مقامی افراد کو تعینات کیا جارہا ہے، ولی کاکڑ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پاٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گوادر میں مقامی لو گوں کو آباد کرنے کے لئے لوکل کی جگہ قومی شناختی کارڈ کوتسلیم کرنے کے فیصلے کو مستردکر تے اس سے بلوچستان کے مقامی لو گوں کی حق تلفی ہو گی اور انہیں روزگار کے مواقع میسر نہیں آئیں گے۔

قائداعظم یونیورسٹی میں بلوچ و پشتون طلباء کیساتھ نارواسلوک برداشت نہیں، جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی اور انتظامیہ کی ناروا سلوک اور بلوچ پستون طلباء پر لاٹی چارج اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں اذیتیں دینے کی منفی پالیسیوں کی شدید الفاط میں مذمت کی ۔

خواتین پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ ،ملزم کو 14سال قید کی سزا

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب داؤد خان ناصر نے کوئٹہ میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم وجے پرویز مسیح کو جرم ثابت ہونے پر14سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔

کوئٹہ میں کارکن پر تشدد اور ااخبارات نذر آتش کرنا قابل مذمت ہے، بی یو جے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے روزنامہ قدرت کے کارکن پر تشدد اور اخبارات کو نذر آتش کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود ایسا واقعہ رونما ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

پلاننگ کمیشن کا اجلاس گوادر، موٹروے پولیس کے دفاتر اور ہیڈ کوارٹرکی تعمیرکیلئے33کروڑ روپے کی منظوری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا جبکہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فزیکل پلاننگ کے 28 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، دوستین ڈومکی

Posted by & filed under پاکستان.

کو ئٹہ:  وفاقی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کے لئے معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لارہی ہے

فاٹا کا مسئلہ وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجائے، محمود اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فاٹا کا مسئلہ وہاں کے عوام کے مطابق حل کیا جائے فاٹا کے فیصلے وہاں کے عوام کی مرضی ومنشا کے بغیر نہ کئے جائیں بلکہ انگریز اور فاٹا کے عوام کے درمیان جو معاہدات تھے۔